ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی جیل سے رہا نہیں کیا گیا

author img

By

Published : Feb 7, 2021, 1:10 AM IST

جیل انتظامیہ نے اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کو جیل سے رہا نہیں کیا، جبکہ آج ان کی رہائی ہونی تھی، گزشتہ روز سپریم کورٹ نے منور فاروقی کو ضمانت دے دی تھی۔

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی جیل سے رہا نہیں کیا گیا
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی جیل سے رہا نہیں کیا گیا

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں اٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد بھی رہائی نہیں مل پا رہی ہے، اندور جیل انتظامیہ منور فاروقی کو جیل سے رہا نہیں کر رہی ہے۔

گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ سے منور فاروقی جیل میں بند ہیں انہیں ہندو دیوی دیواتاؤں کی بے حرمتی کے الزام میں اندور پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

قبل ازیں منور فاروقی کے وکیل نے اندور سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی تھی مگر ان کی ضمانت مسترد ہوگئی تھی اس کے بعد جمعہ کے روز ان کے وکیل نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں عدالت نے منور فاروقی کو ضمانت دے دی تھی۔

آج منور کی سینٹرل جیل سے رہائی ہونی تھی مگر جیل انتظامیہ نے ان کو رہا نہیں کیا حالنکہ کی پولیس نے جیل گیٹ پر معقول انتظام بھی کررکھا تھا اور ان کی رہائی کے لیے ان کے رشتے دار اور وکیل بھی پہنچ گئے تھے مگر جیل انتظامیہ نے منور فاروقی کو رہا نہیں کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.