ETV Bharat / bharat

Threats to Salman Khan سلمان خان کو دھمکی دینے کے الزام میں لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کے خلاف مقدمہ درج - ممبئی پولیس نے گولڈی برار کے خلاف مقدمہ درج کیا

ممبئی پولیس نے گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کے خلاف سلمان خان کو دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اداکار کے منیجر اور دوست پرشانت گنجالکر نے ہفتے کی رات باندرہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت کنندہ نے کہا کہ دھمکی کا حوالہ ایک حالیہ انٹرویو سے ہے، جو بشنوئی نے تہاڑ جیل سے دیا تھا۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ سلمان کی زندگی ختم کرنا چاہتے ہیں۔

سلمان خان کو دھمکی دینے کے الزام میں لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : Mar 19, 2023, 10:26 PM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں ممبئی پولیس نے گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کے خلاف بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ اداکار سلمان خان کے دفتر میں ہفتہ کو ای میل کے ذریعے دھمکی موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

ممبئی پولیس نے حالات کے پیش نظر اداکار سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ پولیس کے مطابق اداکار کے منیجر اور دوست پرشانت گنجالکر نے ہفتے کی رات باندرہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت کنندہ نے کہا کہ دھمکی کا حوالہ ایک حالیہ انٹرویو سے ہے، جو بشنوئی نے تہاڑ جیل سے دیا تھا۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ سلمان کی زندگی ختم کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Salman Khan Threats Case سلمان کو ملی دھمکیوں سے متعلق معاملے کی تحقیقات کرائم برانچ کے حوالے

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 'ہفتے کی دوپہر سلمان خان کے دفتر کے ای میل ایڈریس پر دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی۔ ای میل میں کہا گیا کہ گولڈی بھائی کو بات کرنی ہے، تیرے باس سلمان سے۔ انٹرویو (لارنس بشنوئی کا) دیکھ ہی لیا ہوگا اس نے، شاید نہیں دیکھا ہو تو بول دینا دیکھ لینے۔ معاملہ بند کرنا ہے تو بات کروا دینا۔ آمنے سامنے کرنا ہو تو بھی بتا دینا۔ ابی ٹائم رہتے ہی اطلاع دے دی، اگلی بار جھٹکا ہی دیکھنے کو ملے گا۔'

بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی سلمان خان کو جان سے مارنے دھمکیاں مل چکی ہیں۔ ممبئی پولیس نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دیئے جانے سے متعلق معاملے کی تحقیقات کا کام کرائم برانچ کو سونپا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.