اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے 82 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ Mulayam Singh Yadav Passes Away
سماج وادی پارٹی کے بانی و اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ملائم سنگھ یادو کو 2 اکتوبر کو پیشاب کے انفیکشن، بلڈ پریشر کی پریشانی اور سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے گروگرام کے میڈانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی صحت بدستور نازک بنی ہوئی تھی۔
سماج وادی پارٹی نے ملائم سنگھ یاو کی موت کی تصدیق کی ہے۔ اکھلیش یادو نے ایک ٹوئٹ میں لکھا، سب کے ہر دل عزیز اور عوامی رہنما ملائم سنگھ یادو اب اس دنیا میں نہیں رہے۔
-
मेरे आदरणीय पिता जी और सबके नेता जी नहीं रहे - श्री अखिलेश यादव
— Samajwadi Party (@samajwadiparty) October 10, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">मेरे आदरणीय पिता जी और सबके नेता जी नहीं रहे - श्री अखिलेश यादव
— Samajwadi Party (@samajwadiparty) October 10, 2022मेरे आदरणीय पिता जी और सबके नेता जी नहीं रहे - श्री अखिलेश यादव
— Samajwadi Party (@samajwadiparty) October 10, 2022
سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو 22 نومبر 1939 کو اٹاوہ ضلع کے سیفائی گاؤں میں ایک کسان خاندان میں اپنی آنکھیں کھولیں۔ ان کے والد کا نام سوگھر سنگھ یادو اور ماں کا نام مورتی دیوی ہے۔ وہ اپنے پانچ بہن بھائیوں میں رتن سنگھ یادو سے چھوٹے تھے۔'
انہوں نے اپنے سفر کا آغاز ریسلنگ سے کیا، سیاست میں آنے سے پہلے ملائم سنگھ یادو انٹر کالج میں کچھ عرصے تک درس و تدریس کی خدمات انجام دیا۔ ملائم سنگھ یادو سنہ 1967 میں پہلی بار اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ اس کے بعد سے انہوں نے پیچھے موڑ کر نہیں دیکھا۔ سنہ 1977 میں پہلی بار اتر پردیش کی جنتا پارٹی حکومت میں وزیر مملکت بنے۔ ملائم، جو چرن سنگھ کے قریبی تھے سنہ 1980 میں لوک دل کے صدر بنے اور 1982 میں قانون ساز کونسل میں اپوزیشن کے لیڈر منتخب ہوئے۔ وہ سنہ 1989 میں جنتا دل کی جیت کے بعد پہلی بار یوپی کے وزیر اعلیٰ بنے۔ سنہ 1992 میں انہوں نے سماج وادی پارٹی بنائی اور 1993 میں دوسری بار اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ بنے۔ سنہ 2003 میں وہ تیسری بار یوپی کے سی ایم بنے۔ سنہ 2004 میں انہوں نے گنور اسمبلی سیٹ پر ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
اپنے سیاسی کیریئر میں ملائم سنگھ یادو آٹھ بار رکن اسمبلی اور سات بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ وہ سنہ 1982 سے 87 تک قانون ساز کونسل کے رکن رہے۔ ملائم سنگھ سنہ 1996 سے 1998 تک مرکزی حکومت میں وزیر دفاع رہے۔ انہوں نے پہلی بار سنہ 1996 میں مین پوری لوک سبھا سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد وہ مسلسل جیتتے رہے۔ سنہ 2019 میں وہ آخری بار مین پوری سیٹ سے کامیاب ہوئے۔
مزید پڑھیں: