ETV Bharat / bharat

Mulayam Singh Yadav جب ملائم سنگھ نے کارسیوکوں پر گولی چلانے کا حکم دیا

24 جنوری 1991 تک ملائم سنگھ یادو نے بطور وزیر اعلیٰ اپنی پہلی اننگز مکمل کر لی تھی۔ اس کے بعد جنتا دل کنبہ انتشار کا شکار ہوگیا۔ تب بی جے پی نے کلیان سنگھ کی قیادت میں یوپی کے اقتدار پر قبضہ کر لیا۔ 6 دسمبر 1992 کو کار سیوکوں نے بابری مسجد کو شہید کر دیا تھا۔ جس کے بعد کلیان سنگھ نے استعفیٰ دے دیا اور اتر پردیش میں صدر راج نافذ کر دیا گیا۔ Mulayam Singh Yadav

جب ملائم سنگھ نے کارسیوکوں پر گولی چلانے کا حکم دیا

author img

By

Published : Oct 10, 2022, 12:34 PM IST

ملائم سنگھ یادو پہلی بار 5 دسمبر 1989 کو اترپردیش کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے، اس وقت یوپی میں رام مندر کی تحریک شروع ہو گئی تھی۔ 1990 میں وشو ہندو پریشد کی قیادت میں کار سیوکوں نے ایودھیا کی طرف مارچ کیا۔ اس وقت ملائم سنگھ نے 30 اکتوبر 1990 کو بابری مسجد کی طرف بڑھنے والے کار سیوکوں پر گولی چلانے کا حکم دیا۔ فائرنگ کے بعد ملائم کی حکومت گر گئی۔ تاہم ملائم اپنے فیصلے پر قائم رہے۔ Mulayam Singh ordered to open fire on the Karsevaks

24 جنوری 1991 تک ملائم سنگھ یادو نے بطور وزیر اعلیٰ اپنی پہلی اننگز مکمل کر لی تھی۔ اس کے بعد جنتا دل کنبہ انتشار کا شکار ہوگیا۔ تب بی جے پی نے کلیان سنگھ کی قیادت میں یوپی کے اقتدار پر قبضہ کر لیا۔ 6 دسمبر 1992 کو کار سیوکوں نے بابری مسجد کو شہید کر دیا تھا۔ جس کے بعد کلیان سنگھ نے استعفیٰ دے دیا اور اتر پردیش میں صدر راج نافذ کر دیا گیا۔ صدر راج کے ایک سال بعد دسمبر 1993 میں اسمبلی انتخابات ہوئے۔ کلیان سنگھ کی قیادت میں بی جے پی سیاسی حلقوں میں نظر آرہی تھی۔ توقع تھی کہ بابری مسجد کے انہدام کی وجہ سے ووٹر کلیان سنگھ کے ساتھ ہوں گے۔ پھر ملائم سنگھ یادو نے بڑا داؤ کھیلا اور بی ایس پی سے ہاتھ ملا لیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ 4 دسمبر 1993 کو ملائم سنگھ یادو دوسری بار وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔

بار

یوپی کے تین بار وزیر اعلیٰ اور ملک کے وزیر دفاع رہنے والے ملائم سنگھ یادو کی سیاسی کامیابی کا جوہر ان کی کُشتی میں چھپا ہوا تھا۔ سیاسی رہنماؤں کے لیے پہلوان اور رہنما ملائم کی اگلی چال کے بارے میں اندازہ لگانا بہت مشکل تھا۔ میدان کی مٹی میں پرورش پانے والے ملائم سنگھ نے اپنے 'چرکھا' داؤ سے کئی سینیئرز کو شکست دی۔ واقعہ 1982 کا ہے، جب وی پی سنگھ وزیر اعلیٰ تھے تو ملائم پر جان لیوا حملہ ہوا تھا۔ ملائم کی حفاظت کے لیے ان کے سیاسی سرپرست چرن سنگھ نے انہیں اپوزیشن کا لیڈر بنایا۔ 1987 میں چرن سنگھ کی سیاسی جانشینی کو لے کر ان کا اجیت سنگھ سے جھگڑا ہوا۔ اس سیاسی لڑائی میں اجیت سنگھ کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ ملائم یوپی میں متحدہ اپوزیشن کے رہنما بن چکے تھے۔

ملائم کی سیاسی چالبازی کے وجہ سے 1999 میں کانگریس حکومت بنانے سے محروم رہی اور سونیا گاندھی وزیر اعظم نہیں بن سکیں۔ 1999 میں جے للیتا کی حمایت واپس لینے کے بعد، مرکز میں اٹل بہاری واجپائی کی حکومت اقلیت میں رہ گئی۔ اس کے بعد سونیا گاندھی نے 272 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت سے کانگریس کی قیادت میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ لیکن 1996 میں وزیر اعظم کا عہدہ کھو چکے ملائم سنگھ نے نئی حکومت کی حمایت کے لیے سی پی ایم لیڈر جیوتی باسو کو وزیر اعظم بنانے کی شرط رکھ دی۔ سونیا گاندھی قیادت چھوڑنے پر راضی نہیں ہوئیں اور کانگریس کی حکومت نہیں بن سکی۔

ملائم سنگھ یادو سوشلسٹ رہنما ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے نظریات اور اصولوں سے متاثر تھے۔ جب ان کے پہلے گرو ناتھو سنگھ نے سیاست میں قدم رکھا تو وہ دیگر سوشلسٹ رہنماؤں کے قریب ہو گئے۔ سوشلسٹ نظریات کے رہنما مدھو لیمے، رام سیوک یادو، کرپوری ٹھاکر، گیانیشور مشرا اور راج نارائن جیسے لوگوں سے رابطے میں آئے۔ ملائم سنگھ یادو بھارت کے سابق وزرائے اعظم جیسے چودھری چرن سنگھ، وی پی سنگھ اور چندر شیکھر کے بھی بہت قریب تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.