لکھنؤ: ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے دارالحکومت کے عالم باغ تھانے کے ایک مجرمانہ معاملے میں سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کو مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے انہیں دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس دنیش کمار سنگھ کی سنگل بنچ نے ریاستی حکومت کی اپیل کی اجازت دیتے ہوئے سنایا۔Mukhtar Ansari sentenced to two years in prison
مزید پڑھیں:۔ Court Fixes Charges Against Mukhtar Ansari مختار انصاری پر گینگسٹر ایکٹ میں الزام طے، اگلی سماعت 30ستمبر کو
سال 2003 میں اس کیس میں اس وقت کے جیلر ایس کے اوستھی نے مختار انصاری کے خلاف تھانہ عالم باغ میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ جس کے مطابق جیل میں مختار انصاری سے ملنے آنے والے لوگوں کی تلاشی لینے کا حکم دینے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ ساتھ ہی گالیاں دیتے ہوئے مختار نے ان کی طرف پستول بھی تان لیا تھا۔ اس مقدمے میں ٹرائل کورٹ نے مختار کو بری کر دیا تھا، جس کے خلاف حکومت نے اپیل دائر کی تھی۔