ETV Bharat / bharat

Naqvi Praises PM Modi نہ سچ پریشان ہوسکتا ہے، نہ اسے شکست دی جاسکتی ہے: نقوی

سنت گرو رویداس جی کے یوم پیدائش پر منعقد 'سماجی ہم آہنگی کانفرنس' سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی 'تپسیا کی طاقت، محنت کے نتائج' نے ثابت کر دیا ہے کہ 'نہ سچ پریشان ہوسکتا ہے، نہ اسے شکست دی جاسکتی ہے۔

نہ سچ پریشان ہوسکتا ہے، نہ اسے شکست دی جاسکتی ہے: نقوی

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 6:26 PM IST

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی 'تپسیا کی طاقت، محنت کے نتائج' نے ثابت کر دیا ہے کہ 'نہ سچ پریشان ہوسکتا ہے، نہ اسے شکست دی جاسکتی ہے۔ نقوی نے یہ بات 'انڈین بدھسٹ ایسوسی ایشن' کی طرف سے سنت گرو رویداس جی کے یوم پیدائش پر منعقد 'سماجی ہم آہنگی کانفرنس' سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سنت رویداس جی کے خیالات، پیغامات کا عزم ہی ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کا بنیادی منتر ہیں۔ سنت رویداس جی نے سیکڑوں سال پہلے ذات پات کے نظام کے برے اثرات کے خلاف جو پیغام دیا تھا، وہ آج بھی متعلقہ ہے۔

بی جے پی کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ سنت رویداس جی کے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے مودی حکومت مذہب، ذات پات اور خطہ کی سرحدوں کو توڑ کرجامع اورسب کو شامل کرنے والی ترقی کے راستے پر چل رہی ہے، ہر ہندوستانی کی سلامتی، خوشحالی اور اسے بااختیار بنانے کا کام ہورہا ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ سنتوں کے افکار اور صوفیائے کرام کے اسباق کا نتیجہ ہے کہ دنیا کے اتار چڑھاؤ اور اتھل پتھل کے درمیان ہندوستان آج دنیا کو راستہ دکھا رہا ہے، یہ ان ہی عظیم سنتوں اور صوفیاء کی تپسیا کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'سیکولرازم، سماجی ہم آہنگی، رواداری' ہندوستان کا ڈی این اے ہے۔ ہندوستان آج پوری دنیا کے لیے سماجی ہم آہنگی، بھائی چارے اور رواداری کی ایک مثال ہے۔ ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں تمام مذاہب اور فرقوں سے تعلق رکھنے والے کروڑوں لوگ امن اور ہم آہنگی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: UP Politics بی جے پی رہنما مختار عباس نقوی نے راہل گاندھی کو موالی قرار دیا

نقوی نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر ہندوستان کے 'تنوع میں اتحاد' اور سماجی ہم آہنگی کی مضبوطی کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کرتے رہتے ہیں، لیکن ہم سب کو متحد ہوکر ایسی بری طاقتوں کو شکست دینا ہوگی۔ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے رکن ستیہ نارائن جاٹیہ، وشو ہندو پریشد دہلی کے ریاستی صدر کپل کھنہ، انڈین بدھسٹ ایسوسی ایشن کے قومی صدر بھانتے سنگھا پریہ راہل، بی جے پی لیڈر آدیش گپتا، سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر انیتا آریہ، چیف دھرم گرو، تعلیمی، سماجی، ثقافتی وغیرہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.