ETV Bharat / bharat

عازمین حج کو کورونا ویکسین لگانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں: نقوی - مختار عباس نقوی

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ممبئی حج ہاؤس میں حج کمیٹی آف انڈیا اور حج گروپ آرگنائزر کے ساتھ حج 2021 سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

mukhtar abbas naqvi
mukhtar abbas naqvi
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 7:58 PM IST

Updated : Jan 5, 2021, 9:30 PM IST

مختار عباس نقوی نے کہا کہ 'بھارت سے جانے والے تمام عازمین حج کو کورونا ٹیکے لگانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

مرکزی وزیر برائے اقلیتی نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین پر سوال اٹھا کر وہی لوگ عوام کو گمراہ کررہے ہيں جنہوں نے بحران کے دوران حکومت کے فلاحی کاموں پر سوال اٹھایا تھا۔

مختار عباس نقوی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ 'صحت کی ویکسین' پر 'سیاست کی ریکسین'۔

بجٹ اجلاس 29 جنوری سے شروع کرنے کی سفارش

انہوں نے کہا کہ 'کورونا ویکسین پر وہی لوگ سوال اٹھا رہے ہیں جو کورونا بحران کے دوران مودی حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر سوال اٹھا رہے تھے۔ ایسے لوگ اب ملک کے ہزاروں سائنسدانوں کی محنت سے تیار کی گئی ویکسین پر سوال اٹھا کر عوام میں اُلجھن پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

Last Updated : Jan 5, 2021, 9:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.