گیا میں پنچایت الیکشن کے پہلے مرحلے کا نتیجہ فائنل ہوچکا ہے اس دوران بیلاگنج کے کور متھو پنچایت کے نو منتخب مکھیا انیل شرما کی جیت کی خوب چرچا ہے۔
انیل شرما اس پنچایت الیکشن سے پہلے سے مکھیا تھے، تاہم اس مرتبہ جیت کے لیے ان کی راہ آسان نہیں تھی کیونکہ ان کے پنچایت سے ایک مافیا کی انٹری جیل سے ہی ہوگئی تھی۔
جیل سے پہنچ اسنے نہ صرف نامزدگی کا پرچہ داخل کیا بلکہ انیل شرما کو مسلسل دھمکی بھی دی جس کا آڈیو بھی وائرل ہوا تھا۔
انتخاب کے دن دونوں امیدواروں کے حامیوں کے درمیان مارپیٹ بھی ہوئی تھی۔
فتح کے بعد انیل شرما جذباتی ہوگئے اور وہ رونے لگے جسے دیکھ کر ان کے حامیوں اور رشتے داروں کی بھی آنکھیں نمناک ہوگئیں اب انیل شرما کے اس آنسو اور جذبات کی ترجمانی لوگ اپنے اپنے انداز میں کرتے نظر آرہے ہیں۔