ETV Bharat / bharat

محرم کا چاند نظر نہیں آیا، 11 کو ہوگی پہلی تاریخ - اردو نیوز لکھنؤ

آل انڈیا شیعہ چاند کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کہا گیا ہے کہ تمام مومنین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آج یعنی 9 اگست 2021 کو ماہ محرم الحرام کے چاند کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، لہذا 11 اگست کو ماہ محرم کی پہلی تاریخ ہوگی۔

muharram moon not sighted, muharram first date will be on 11th
محرم کا چاند نظر نہیں آیا،11 کو ہوگی پہلی تاریخ
author img

By

Published : Aug 9, 2021, 10:09 PM IST

لکھنؤ کے مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل کے صدر و امام عیدگاہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے اعلان کیا ہے کہ آج یعنی 29 ذی الحجہ 9 اگست کو محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم محرم 11 اگست چہارشنبہ کو ہوگا 20 اگست بروز جمعہ یوم عاشورہ ہوگا۔

آل انڈیا شیعہ چاند کمیٹی کے سرپرست مولانا کلب جواد نے محرم کے سلسلے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ پروٹوکول کے تحت محرم کے تمام پروگرام کو منعقد کئے جائیں۔

مولانا کلب جواد نے بتایا ہے کہ حکومت کے ذمہ دار لوگوں سے یہ بات طے پائی ہے کہ مجلسوں میں ایک وقت 50 لوگ ہی شامل ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

جموں و کشمیر میں عزاداری کے جلوس کی بحالی پر مولانا کلب جواد کا اظہار تشکر

محرم پر نکلنے والے مرکزی جلوس نہیں نکالے جائیں گے۔ علم و تعزیہ گھروں اور امام بارگاہوں میں رکھے جائیں گے۔ دس محرم کو تعزیہ کو دفن کرنے کے لیے تقریباً ایک دو لوگ ہی کربلا جا سکیں گے۔ کسی بھی صورت میں بھیڑ یا کووڈ کے احکامات کو اندیکھی نہیں جائے گا۔ انہوں نے ہیلپ لائن نمبر جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پریشانی یا دقت یا ہونے پر 9621708005 یا 7007276177 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.