ETV Bharat / bharat

محمڈن اسپورٹنگ، ڈورنڈ کپ 2021 کے کوارٹر فائنل میں - etv bharat news

اظیرالدین ملک اور مارکوس کے دو دو گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے سی آر پی ایف کی فٹبال ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں 1-5 گول سے شکست دے کر ڈورنڈ کپ 2021 کے کوارٹر فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔

Muhammadan Sporting in the quarter finals of Durand Cup 2021
محمڈن اسپورٹنگ، ڈورنڈ کپ 2021 کے کوارٹر فائنل میں
author img

By

Published : Sep 10, 2021, 10:17 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں ڈورنڈ کپ 2021 کے گروپ اے میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور سی آر پی ایف کی فٹبال ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوا۔

میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم سی آر پی ایف کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کر دیا۔

کھیل کے 12 ویں منٹ پر اظیرالدین ملک نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ سی آر پی ایف کی بھر پور کوشش کے باوجود پہلے ہاف میں اسکور برابر نہیں ہو سکا۔

دوسرے ہاف میں بھی سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:

کلکتہ فٹبال لیگ: یونائٹیڈ ایس سی، محمڈن اسپورٹنگ کا میچ ڈرا ہوگیا

کھیل کے 64 ویں اور 66 ویں پر مارکوس کو یکے بعد دیگرے دو گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 0-3 کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔

کھیل کے 86 ویں منٹ پر اظہرالدین ملک نے ایک اور گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کی سبقت 0-4 کر دیا. اس میں اظیرالدین ملک کا یہ دوسرا گول تھا۔

کھیل کے مقررہ وقت کے ختم ہونے سے قبل 89 ویں منٹ پر آمرجیت نے سی آر پی ایف کی فٹبال ٹیم کی جانب سے واحد گول کیا. کھیل کے انجوری ٹائم 90+1 ویں منٹ پر ون لال ریمڈیکانے نے محمڈن اسپورٹنگ کے لئے پانچواں گول کیا۔

اظیرالدین ملک اور مارکوس کے دو دو گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے سی آر پی ایف کی فٹبال ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں 1-5 گول سے شکست دے کر ڈورنڈ کپ 2021 کے کوارٹر فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔

ڈورنڈ کپ 2021 کے اہم میچ میں دو گول کرنے والے نوجوان فٹبالر اظیرالدین ملک کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ڈورنڈ کپ 2021 کے گروپ بی میں کھیلے گئے میچ میں آرمی گرین نے جمشیدپور ایف سی کو دلچسپ مقابلے میں 1-3 گول سے شکست دے دی۔

آرمی الیون کی جانب سے دیپک سنگھ نے دو سچن چھتری نے ایک گول کیا جبکہ جمشیدپور ایف سی کے لئے جتیندرا سنگھ نے پنالٹی کی مدد سے واحد گول کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.