سوشل میڈیا پر گزشتہ دو دنوں سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں جب ٹیم انڈیا کنگارو کے خلاف شروع ہونے والی سیریز کی تیاری کے لیے ہوٹل پہنچتی ہے تو کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے جمع عملہ تلک لگا کر ان کا استقبال کرتا ہے۔ ایسے میں جب خاتون محمد سراج اور عمران ملک کو تلک لگانے کے لیے آگے آئیں تو دونوں نے اشارے سے تلک لگانے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
شائقین مختلف انداز میں تبصرے کر رہے ہیں لیکن ایک بڑا طبقہ دونوں کھلاڑیوں کو دل و جان سے سپورٹ کر رہا ہے۔ اور وہ سبب بتا بھی رہے ہیں لیکن اگر اس پر بھی کوئی کسر نہ چھوڑی گئی تو اب عمران ملک کے مداح ان کی نئی تصویر سامنے لے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں:County Championship سراج کاؤنٹی چیمپئن شپ کے لیے واروکشائر میں شامل