ETV Bharat / bharat

ملک میں مسلمان محفوظ نہیں ہیں: شفیق الرحمن برق - موب لنچنگ ہو رہی ہے

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے رابعہ سیفی معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں مسلمان محفوظ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 'ملک میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ تشدد ہو رہا ہے۔ موب لنچنگ ہو رہی ہے۔ جہاں بھی کوئی مسلمان تنہا پایا جاتا ہے، اس پر غیر ضروری الزامات لگائے جاتے ہیں کہ آپ نے یہ کیا، ایسا کیا۔ اس پر حملہ کیا جاتا ہے۔'

شفیق الرحمن برق
شفیق الرحمن برق
author img

By

Published : Sep 8, 2021, 10:54 AM IST

Updated : Sep 8, 2021, 12:07 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں واقع ان کی رہائش گاہ پر بلائی گئی ایک پریس کانفرنس میں ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے دہلی کی سول ڈیفنس ورکر رابعہ سیفی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل معاملے کے پس منظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں ہیں۔

شفیق الرحمن برق

ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے کہا کہ 'ملک میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ تشدد ہو رہا ہے۔ موب لنچنگ ہو رہی ہے۔ جہاں بھی کوئی مسلمان تنہا پایا جاتا ہے، اس پر غیر ضروری الزامات لگائے جاتے ہیں کہ آپ نے یہ کیا، ایسا کیا۔ اس پر حملہ کیا جاتا ہے۔ اس ملک میں مسلمان محفوظ نہیں ہے۔

برق نے کہا یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ملک ہمارا بھی ہے۔ ہم نے اس ملک پر تقریبا 800 سال حکومت کی ہے۔ ہم بھی اس ملک کے حکمران رہے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے کسی پر ظلم نہیں کیا، نہ ہی کسی کو ہراساں کیا'۔

انہوں نے رابعہ سیفی ماملے کی عدالتی انکوائری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مجرموں کی فوری سزا کے بارے میں بھی بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ، 'رابعہ سیفی دہلی میں سول ڈیفنس میں ملازمہ تھی۔ ان کے ساتھ جن کو لوگوں نے جنسی زیادتی کی، انہیں چاقو گھونپا۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ ایسی صورت حال میں ملک میں کوئی شریف انسان کیسا زندہ نہیں رہے گا۔

مزید پڑھیں:۔ 'ملک میں جنگ آزادی کا کردار ادا کر رہا ہے آج کا مسلمان'

برق نے کہا کہ رابعہ سیفی واقعے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔ رابعہ سیفی کے اصل مجرموں کو سزا ملنی چاہیے۔ کسی بے گناہ کو سزا نہیں ملنی چاہیے۔ رابعہ سیفی کے خاندان کے کسی فرد کو سرکاری نوکری ملنی چاہیے۔ رابعہ سیفی کے لواحقین کو ایک کروڑ کی مالی مدد ملنی چاہیے۔

Last Updated : Sep 8, 2021, 12:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.