ETV Bharat / bharat

تمام مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود مضبوطی سے کھڑی ہوں: نصرت جہاں - ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی

رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں سے میں نے کافی مشکلات کا سامنا کیا ہے تاہم اب بھی مضبوطی سے کھڑی ہوں۔

mp nusrat jahan
رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 12:11 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی گزشتہ چند مہینوں کے دوران اپنی نجی زندگی میں مختلف مسائل سے دوچار رہی ہیں۔

رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی اور نکھل جین کے درمیان ازدواجی زندگی پر اچانک بریک لگ گئی اور دونوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

بشیرہاٹ سے رکن پارلیمان اور بنگلہ فلموں کی اداکارہ نصرت جہاں روحی نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں سے مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنے کے باوجود اب بھی مضبوطی سے کھڑی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں کبھی کبھی ایسے ایسے موڑ آجاتے ہیں، جہاں سے نہ چاہتے ہوئے بھی گزرنا پڑتا ہے۔ مجھے بھی ان راستوں سے گزرنا پڑا۔ اس کے باوجود انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور تمام پریشانیوں کا بہادری سے سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھتی گئیں۔

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ میں ایک عوامی نمائندہ، ایک اداکارہ اور اب ایک ماں ہوں۔ ایک ساتھ تمام ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کی کوشش کر رہی ہوں، اس کے لئے تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں میری حمایت اور مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ خاتون کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کریں، عورت بہادر اور بلند حوصلہ والی ہوتی ہیں لیکن انہیں کمزور سمجھا جاتا ہے جو بالکل غلط ہے۔ لوگوں کے پاس کوئی کام نہیں ہوتا ہے اس لئے وہ دوسروں کے گھروں میں تاک جھانک کرتے ہیں۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ روز مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں ایک بیٹے کو جنم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: رکن پارلیمان نصرت جہاں نے بیٹے کو جنم دیا

واضح رہے کہ 2019 میں اداکارہ اور رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے مشہور تاجر نکھل جین سے ترکی کے شہر بوڈوان میں اپنے رشتہ داروں اور چند خصوصی مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔

شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی اور ان کے سابق شوہر نکھل جین کی شادی اور علیحدگی اختیار سے متعلق کافی تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔

رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے نکھل جین کے ساتھ ہوئی شادی کو ایک سمجھوتہ قرار دیا تھا۔ نکھل جین نے ازدواجی رشتہ ختم کرنے پر نصرت جہاں روحی کی عوامی طور پر تنقید کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.