ETV Bharat / bharat

ایم پی امتیاز جلیل کی ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت - مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی سہ روزہ میٹنگ

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی سہ روزہ میٹنگ ہوئی جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

Imtiyaz jalil
ایم پی امتیاز جلیل کی ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت
author img

By

Published : Oct 13, 2021, 2:35 PM IST

سہ روزہ میٹنگ کے تعلق سے ایم پی امتیاز جلیل نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔ امتیازِ جلیل نے کہا کہ بورڈ کی مالی حالت مستحکم کرنے کے لیے ریاستی حکومت سے خصوصی پیکج طلب کیا جائیگا۔ ایسے تمام امور پر تفصیلی جانکاری حاصل کرنے کے لیے ہمارے نمائندے اسرار الدین چشتی نے وقف بورڈ رکن سید امتیاز جلیل سے بات چیت کی۔ پیش ہے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت۔

ایم پی امتیاز جلیل کی ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی سہ روزہ میٹنگ کئی معنوں میں اہمیت کی حامل رہی۔ وزیر اعلی ، وزیر محصول اور دیگر وزارتوں کے ساتھ محکمہ جاتی میٹنگیں کرنے اور بورڈ کو پوری طرح سے فعال و کارکرد بنانے کے لیے عملی اقدامات کے فیصلے کیے گئے۔ بورڈ کے تمام ممبران کی نگرانی میں اورنگ آباد کے نکشتر واڑی علاقے میں واقع وقف بورڈ کی آٹھ ایکڑ اراضی کو وقف کی تحویل میں لیا گیا۔ بورڈ کی مالی حالت کو مستحکم کرنے کے لیے ریاستی حکومت سے وقف بورڈ کے لیے خصوصی پیکج کے مطالبے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

طلاق ثلاثہ کا قانون صرف سیا سی مفاد کے لئے بنایا گیا ہے: ابو عاصم اعظمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.