مرادآباد: ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ڈی حسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے آبادی میں اضافہ کو لے کر سیاسی رہنماؤں کا بیان مسلسل میڈیا میں آرہا ہے۔ میں عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ملک میں آبادی کے بڑھنے کا مطلب کسی مذہب و فرقے سے نہیں ہے۔ آبادی بڑھنے کی وجہ لوگوں کا غیر تعلیم یافتہ ہونا ہے۔ ہندو اور اسلام مذہب میں سب سے زیادہ بچے وہ لوگ پیدا کرتے ہیں جو غیر تعلیم یافتہ ہیں۔ MP Dr SD Hassan reacted to the growing population in the country
مزید پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اکیسویں صدی میں داخل ہو چکے ہیں۔ یہ دور ٹیکنالوجی و سائنس کا دور ہے۔ اس کا براہ راست تعلق انسان کی تعلیم سے ہے۔ لوگ اس بات سے نہ ڈریں کہ بچے کی ولادت ہونے پر کیا کھلائیں گے، کیونکہ پیدا کرنے والا اللہ ہے اور وہی اپنے بندوں کا رزق بھی پیدا کرتا ہے۔ ملک میں بڑھتی آبادی کو لے کر سیاسی رہنماوں کی جانب سے مسلسل بیانات آرہے ہیں اور ان بیانات میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔