مرکزی وزارت داخلہ نے یہ بھی واضح کیا کہ اس نے تنظیم کے کسی بھی بینک کھاتے کو منجمد نہیں کیا Bank Account not Frozen ہے اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا State Bank of India نے بتایا ہے کہ تنظیم نے خود بینک سے اس کھاتے کو بند کرنے کی درخواست کی تھی۔
وزارت نے پیرکو یہ بیان جاری کر کے کہا کہ مشنریز آف چیریٹی کی درخواست کو ہفتے کے روز اس لئے منظوری دینے سے انکار کردیا کیونکہ اس میں فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ 2010 اور فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن رولز 2011 کی ضروری شرائط کو پورا نہیں کیا گیا تھا ۔ تنظیم نے اس فیصلے کی مخالفت میں نہ تو کوئی درخواست کی اور نہ ہی دوبارہ درخواست دی تھی۔
اس تنظیم کا رجسٹریشن 147120001 کے تحت کیا گیا تھا اور اس کی مدت 31 اکتوبر تک تھی۔ بعد ازاں اسے عارضی طور پر 31 دسمبر تک بڑھا دیا گیا ۔ جب تجدید کی درخواست پر تفصیل سے غور کیا گیا تو اس میں کچھ منفی حقائق پائے جانے پر اسے مسترد کر دیا گیا۔
یو این آئی