ETV Bharat / bharat

مدر ٹریسا کی 111 ویں سالگرہ - مدر ٹریسا کی سالگرہ

آج مدر ٹریسا کی 111 ویں سالگرہ ہے۔ وہ 26 اگست 1910 کو مقدونیہ کے شہر سَکوپزے میں پیدا ہوئی تھیں۔

مدر ٹریسا کی 111 ویں سالگرہ
مدر ٹریسا کی 111 ویں سالگرہ
author img

By

Published : Aug 26, 2021, 12:55 PM IST

مدر ٹریسا کی سالگرہ پر پوری دنیا نے انہیں یاد کر کے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مدر ٹریسا ایک کیتھولک راہبہ تھیں۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی غریبوں اور مریضوں کے لیے وقف کردیا تھا۔ وہ دنیا کے لیے امن کا پیامبر تھیں۔ انہیں 1979 میں امن کا نوبل انعام ملا تھا۔

مدر ٹریسا کے خیالات نے معاشرے میں امن اور محبت کو برقرار رکھنے کا کام کیا ہے۔

آج دنیا سمیت پورے بھارت میں اور خاص طور پر مغربی بنگال میں ان کی یوم پیدائش کو بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جارہا ہے اور ان کی تعلیمات کو عام لوگوں تک پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

مدر ٹریسا نے بھارت کو اپنا گھر اور بھارت کے لوگوں کو اپنا ہمدرد بنا لیا تھا۔ وہ ہمیشہ ہی دوسروں کی تکلیفوں کو اپنا تکلیف سمجھتی رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت میں انہیں 'ماں' کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ اور ان کے نام کے ساتھ ہی مدر کا لفظ جڑا ہوا ہے ہم انہیں فخر سے مدر ٹریسا کہتے ہیں۔

آج مدر ٹریسا کی سالگرہ کے موقع پر ہم آپ کو ان کے کچھ نظریات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جہاں سے آپ متاثر ہوکر ایک بہتر اور کامیاب انسان بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کلیجیم کی سفارش کو منظوری دی

مدر ٹریسا کے خیالات:
1۔ چھوٹی چھوٹی چیزوں پر یقین کریں کیونکہ آپ کی طاقت ان ہی میں ہوتی ہے۔ یہی آپ کو آگے لے جاتا ہے۔
2۔ اگر ہمارے ذہن میں سکون نہیں ہے تو اس کی وجہ ہے کہ ہم بھول چکے ہیں کہ ہم ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں۔
3۔ میں چاہتی ہوں کہ آپ اپنے پڑوسی کے بارے میں پریشان ہوں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا پڑوسی کون ہے؟
4۔ خدا ہم سے کامیابی کی توقع نہیں رکھتا، وہ صرف یہ چاہتا ہے کہ ہم کوشش کریں۔
5۔ کل تو چلا گیا، آنے والا کل ابھی آیا نہیں، ہمارے پاس صرف آج ہے۔ آئیے شروعات کرتے ہیں۔
6۔ ہم کبھی نہیں جان پائیں گے کہ ایک چھوٹی سی مسکراہٹ کتنا فائدہ پہنچا سکتی ہے اور بہت سارے لوگوں کو خوشی دے سکتی ہے۔
7۔ جو کچھ آپ نے بہت سارے برسوں میں بنایا ہے وہ رات میں ہی تباہ ہوسکتا ہے ، لیکن پھر بھی اسے بناتے رہیں آگے بڑھتے رہیں۔
8۔ لوگ غیر حقیقت پسندانہ ، غیر منطقی اور روح مرکوز ہیں ، پھر بھی انھیں محبت دیں۔
9۔ میرے خیال میں ہمارے لئے غمزدہ ہونا اچھا ہے، میرے نزدیک یہ یسوع کو بوسہ دینے کے مترادف ہے۔
10۔ سب سے بڑی بیماری جذام یا تپ دق نہیں ہے، بلکہ ناپسندیدہ ہونا سب سے بڑی بیماری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.