نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے تین ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3611 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 33232 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 2.08 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6587 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.74 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 173263 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1930 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا سے 36 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی کُل تعداد پانچ لاکھ 31 ہزار 642 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ 7 اگست 2020 کو بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست 2020 کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر 2020 کو 40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی تھی۔ انفیکشن کے کل کیسز 16 ستمبر 2020 کو 50 لاکھ، 28 ستمبر 2020 کو 60 لاکھ، 11 اکتوبر 2020 کو 70 لاکھ، 29 اکتوبر 2020 کو 80 لاکھ اور 20 نومبر کو 90 لاکھ سے تجاوز کر گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Corona Cases Increase بڑھتے کورونا کیسیز سے انتظامیہ الرٹ، بیرون ملک سے آنے والوں کا کووڈ ٹیسٹ لازمی
یو این آئی