ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں ایک کروڑ سے ز ائد لوگوں کی ٹیکہ کاری مکمل - مرکزی وزارت صحت

ملک میں اب تک ایک کروڑ ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ وہیں، کورونا وائرس کی دھیمی رفتار کے دوران کچھ دنوں سے نئے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور فعال کیسز میں دوسرے دن بھی اضافہ جاری رہا۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ ایک لاکھ 88 ہزار سات افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

اب تک ایک کروڑ سے ز ائد افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گے

author img

By

Published : Feb 19, 2021, 9:09 PM IST

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناکے 13 ہزار 193 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 63 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ فعال کیسز میں 2200 کا اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد اب بڑھ کر 1.39 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز 793 فعال کیسز میں اضافہ درج کیا گیا تھا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 896 مریض صحتیاب ہو ئے ہیں، جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 67 ہزار 741 ہو گئی ہے۔ اسی دوران مزید 97 مریضوں کی موت ہو نے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 111 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفا یابی کی شرح 97.30 فیصد اور فعال کیسز کی شرح 1.27 فیصد جبکہ شرح اموات 1.42 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زائد 2846 فعال کیسز بڑھے ہیں اور اب یہ تعداد بڑھ کر 42 ہزار 47 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 2543 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 19.87 لاکھ ہوگئی ہے، جبکہ مزید 38 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 51 ہزار 669 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.