ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا کیسز 92 لاکھ سے متجاوز

مختلف ریاستوں سے منگل کی دیر رات تک موصول رپورٹ کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز میں 1,793 کا اضافہ ہوا ہے جس سے یہ تعداد بڑھ کر 4,40,460 ہو گئی ہے۔

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 2:46 AM IST

covid 19
covid 19

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کے 28,324 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 92 لاکھ سے بڑھ کر 92,06,077 ہو گئی جبکہ تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد میں کمی آنے سے فعال کیسز میں ایک بار پھر سے اضافہ ہوا ہے۔

مختلف ریاستوں سے منگل کی دیر رات تک موصول رپورٹ کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز میں 1,793 کا اضافہ ہوا ہے جس سے یہ تعداد بڑھ کر 4,40,460 ہو گئی ہے۔ گذشتہ کچھ دنوں سے فعال کیسز میں مسلسل کمی آ رہی تھی لیکن ہفتے کے روز اس میں 491 کا اضافہ ہوا تھا جبکہ ہفتے کے روز 4047 کی کمی آئی تھی۔

ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے درمیان تشویش کی بات یہ ہے کہ نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی آنے سے ریکوری شرح میں جزوی کمی درج کی گئی اور اب یہ 93.73 فیصد ہو گئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 25,383 صحتیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 86,29,022 ہو گئی ہے۔ دریں اثناء مزید 255 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ کر 1,34,509 ہوگئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز میں سب سے کم اضافہ مہاراشٹر میں ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں فعال کیسز میں 306 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 83,221 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس دوران مزید 30 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ کر 46,683 ہو گئے ہیں جبکہ ابھی تک 16,58,879 کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے معاملے میں بھارت پوری دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ امریکہ میں متاثرین کی کل تعداد تقریباً ایک کروڑ سے زائد 1,24,30,825 ہو گئی ہے۔ حالانکہ بھارت، امریکہ سے ابھی بھی 32.24 لاکھ کیسز سے پیچھے ہے۔ ملک میں نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے جبکہ امریکہ میں متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.