ETV Bharat / bharat

بہار کے دو بچوں کے اکاؤنٹ میں 960 کروڑ روپیہ آئے، ہر کوئی حیران - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

بہار کے ضلع کٹیہار میں اچانک دو بچوں کے اکاؤنٹ میں 960 کروڑ روپے سے زائد رقم آگئی۔ اس کے بعد یہ خبر علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ بچے ڈریس کی رقم چیک کرنے کے لیے مقامی سی ایس پی میں پہنچے تھے، جہاں انہیں اس بات کی جانکاری ملی۔

more than 900 crore rupees got in account of students in katihar bihar
بہار کے دو بچوں کے اکاؤنٹ میں 960 کروڑ روپیہ آئے، ہر کوئی حیران
author img

By

Published : Sep 17, 2021, 1:55 AM IST

بہار میں لوگوں کے بینک کھاتوں میں اچانک پیسے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے کھگڑیا میں ایک نوجوان کے اکاؤنٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ روپے آگئے اور اب کٹیہار ضلع کے دو طلباء کے اکاؤنٹ میں 960 کروڑ روپے سے زائد آگئے ہیں۔ طلبہ کے ساتھ ساتھ بینک کے افسران بھی کھاتہ میں اتنی بڑی رقم آنے پر حیران ہیں۔

واقعہ کٹیہار کے اعظم نگر تھانہ علاقے کی ہے۔ یہاں بگھورہ پنچایت میں واقع پستاں گاؤں میں دو اسکول کے بچوں کے بینک کھاتوں میں 960 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم آگئی۔ در اصل، شمالی بہار گرامین بینک میں اکاؤنٹ ہولڈر 6 ویں کلاس میں پڑھنے والے گرو چرن وشواس کے اکاؤنٹ میں 905 کروڑ سے زیادہ کی رقم اور آشیش کے اکاؤنٹ میں 60 کروڑ 20 لاکھ 11 ہزار 100 روپے آگئے۔

دراصل، اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ بہار حکومت کی طرف سے اسکول ڈریس کے لیے بھیجی گئی رقم کی جانکاری کے لیے اعظم نگر تھانہ علاقہ کے پستیا گاؤں کے دو طالب علم اسٹیٹ بینک کے سی ایس بی سینٹر پہنچے۔ جب ان دونوں نے اپنا اکاؤنٹ چیک کیا تو پتہ چلا کہ ان کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے جمع ہیں۔ یہی نہیں ، جب اس نے بینک اسٹیٹمنٹ چیک کیا تو اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔ کئی بار بیلنس چیک کرنے کے بعد جب کروڑوں اکاؤنٹ میں دکھاتا رہا تو اس نے یہ معلومات دوسرے لوگوں کو دی۔ یہ خبر علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی۔

بچوں کے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم کے آنے سے بینک افسر سمیت ہر کوئی حیران ہے۔ بچے اور ان کے والدین بھی پریشان ہیں۔ ساتھ ہی، کٹیہار کے ڈی ایم ادین مشرا نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ بچوں کو رقم ملی ہے۔ اس سلسلے میں بینک حکام سے بات چیت کر جانکاری دی گئی ہے۔

کٹیہار کے ضلع مجسٹریٹ ادین مشرا نے کہا کہ دو بچوں کے کھاتوں میں بڑی رقم جمع کی گئی ہے۔ رقم منی اسٹیٹمنٹ میں دیکھی جا سکتی ہے۔ بینک کے سینئر حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اس معاملے میں برانچ منیجر منوج گپتا نے کہا کہ دونوں بچوں کے اکاؤنٹ سے ادائیگی روک دی گئی ہے۔ معاملہ زیر تفتیش ہے۔ یہ اطلاع اعلیٰ حکام کو دی گئی ہے۔ ایل ڈی ایم (لیڈنگ ڈسٹرکٹ منیجر) ایم کے مدھوکر نے کہا کہ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔

شمالی بہار گرامین بینک کے ایل ڈی ایم ایم کے مدھوکر نے کہا کہ جیسے ہی ہمیں دونوں بچوں کے کھاتوں میں پیسے جمع ہونے کے بارے میں معلوم ہوا، ہم نے کھاتوں کو منجمد کر دیا اور رقم نکالنا بند کر دی۔ جب بچوں کے والدین سے پوچھ گچھ کی گئی تو وہ بھی فنڈز کے ذرائع کو ظاہر کرنے سے قاصر تھے۔ اب، ہم یہ معلوم کرنے کے لیے معاملے کی جانچ کر رہے ہیں کہ بھجنے والا کون ہے؟

غورطلب ہے کہ اس سے قبل بہار کے کھگڑیا ضلع کے رنجیت داس نام کے شخص کو بھی اس کے شمالی بہار گرامین بینک اکاؤنٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ روپے ملے تھے۔ رنجیت داس نے بینک کو رقم واپس کرنے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر شہری سے ان کے بینک کھاتوں میں 15 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ آج اسے اس کی پہلی قسط مل گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

معذوروں کی دوستی گنگا جمنی تہذیب کی بہترین مثال

رنجیت داس نے بتایا کہ، انہوں نے اکاؤنٹ سے پیسے نکال کر پیسہ خرچ کر دیے تھے۔ اب ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ جب انہوں نے رقم واپس کرنے سے نااہلی ظاہر کی تو بینک حکام نے داس کے خلاف ایف آئی آر درج کی اور اسے کھگڑیا پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اب وہ جیل میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.