ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 9195 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 48 لاکھ 8 ہزار 86 ہوگئی ہے۔ Corona Cases Rising in India اس دوران 302 مریضوں کی موت ہو چکی ہے اور اب تک اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 592 ہوگئی ہے۔ Corona Death Cases in India
منگل کو ملک میں 64 لاکھ 61 ہزار 321 کووڈ ویکسین دی گئی اور اسی کے ساتھ مجموعی طور پر ٹیکہ کاری ایک ارب 43 کروڑ 15 لاکھ 35 ہزار 641 ہو گئی ہے۔ Corona Vaccination in India
بدھ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کل 781 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ Omicron Cases in India گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 ہزار 347 مریض صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 51 ہزار 292 ہو گئی ہے۔ اس دوران فعال کیسز 1576 سے بڑھ کر 77 ہزار 2 ہوگئے ہیں۔
ملک میں صحت یابی کی شرح 98.40 فیصد ہے، فعال کیسز کی شرح 0.22 فیصد ہے اور اموات کی شرح 1.38 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اس وقت ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز کیرالہ میں ہیں۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 822 کم ہو کر 21 ہزار 86 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں 3052 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر51 لاکھ 71 ہزار 80 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 244 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 47 ہزار 66 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
مہاراشٹر میں اس دوران 1,052 فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 15 ہزار 179 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 22 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 41 ہزار 476 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 1098 مزید مریضوں کے کورونا سے نجات پانے کے ساتھ ہی صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 65 لاکھ 4 ہزار 831 ہو گئی ہے۔
قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 323 بڑھ کر 1612 ہو گئے ہیں اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 لاکھ 17 ہزار 460 ہو گئی ہے۔ اس دوران اس مہلک وائرس سے ایک شخص کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہزار 107 ہو گئی ہے۔
جنوبی ہندوستان کے تامل ناڈو میں، فعال کیسز 25 کم ہو کر 6537 پر آ گئے ہیں اور چھ مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 36750 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 27 لاکھ 1 ہزار 974 مریض وبا سے نجات چکے ہیں۔
کرناٹک میں فعال کیسز بڑھ کر 7485 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہزار 318 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 29 لاکھ 59 ہزار 429 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں فعال کیسز 26 کم ہوکر 1073 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 20 لاکھ 61 ہزار 122 ہو گئی ہے، جبکہ اس دوران دو مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 492 ہو گئی ہے۔
تلنگانہ میں فعال کیسز کی تعداد 3459 ہے، جبکہ اس دوران ایک شخص کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 4024 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 6 لاکھ 73 ہزار 589 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز 24 بڑھ کر 7457 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید سات افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 733ہو گئی ہے، جبکہ ریاست میں اب تک 16 لاکھ 4 ہزار 627 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
شمال مشرقی ریاست میزورم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 48 سے بڑھ کر 1483 ہو گئے ہیں اور کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 38 ہزار 931 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 541 ہو گئی ہے۔
چھتیس گڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے فعال کیسز 48 سے بڑھ کر 393 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ 93 ہزار 748ہو گئی ہے اور اس عرصے کے دوران دو افراد کی موت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 600 ہو گئی ہے۔
پنجاب میں کورونا کے فعال کیسز کم ہو کر 390 ہو گئے ہیں اور وبا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 299 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 642 ہو گئی ہے۔
گجرات میں فعال کیسز 334 بڑھ کر 1420 ہو گئے ہیں اور اب تک 8 لاکھ 18 ہزار 422 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10115 ہو گئی ہے۔ بہار میں 39 فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 156 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 7 لاکھ 14 ہزار 277 لوگ کورونا سے آزاد ہو چکے ہیں۔ اس دوران ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 96 ہو گئی۔
مزید پڑھیں: Night Curfew in Muzaffarnagar: مظفرنگر میں نائٹ کرفیو کے پہلے دن پولیس رہی الرٹ
یو این آئی