گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 12 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکیسن لگائے گئے جس سے ویکسینیشن کی مجموعی تعداد 102.27 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے پیر کے روز بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 30 ہزار 720 لوگوں کو کووڈ ویکسین دی گئی، اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک مجموعی ویکسینیشن 102 کروڑ 27 لاکھ 12 ہزار 895 تک ہو چکی ہے۔
وزارت نے کہاکہ اسی عرصے کے دوران 18،762 کووڈ مریض شفایاب ہو ئے جس سے اب تک ملک میں تین کروڑ 35 لاکھ 67 ہزار 367 افراد کووڈ سے آزاد ہو چکے ہیں، اسکی شرح 98.18 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 14،306 نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں۔
اس وقت ایک لاکھ 67 ہزار 695 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ تعداد 239 دنوں میں سب سے کم ہے۔ کووڈ19سے متاثر ہونے کی شرح 0.49 فیصد ہے۔
- مزید پڑھیں: وزیر اعظم مودی نے 9 میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کل 9 لاکھ 98 ہزار 397 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 60 کروڑ سات لاکھ 69 ہزار 717 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
(یو این آئی)