کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کی زیادہ سے زیادہ جانچ کرکے وائرس کا پتہ لگاکر اسے قابو میں کرنے کی مہم میں منگل (10 نومبر) کو ملک میں جانچ کی کل تعداد 12 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ملک میں عالمی وبا کووڈ ۔19 کا پہلا معاملہ رواں سال 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے مسلسل جانچ کا دائرہ وسیع کرکے متاثرین کا پتہ لگانے اور وائرس کی روک تھام پر توجہ مرکوز کی۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 نومبر تک جانچ کی کل تعداد 12 کروڑ 7 لاکھ 69 ہزار 151 تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل 9 نومبر کو 11 لاکھ 53 ہزار 294 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔
ملک میں فی دس لاکھ آبادی پر اوسطاً جانچ بھی 87 ہزار 329 تک جا پہنچی ہے۔ بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک میں زیادہ سے زیادہ جانچ کی مہم میں 24 ستمبر کو ایک دن میں 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔
واضح ہو کہ منگل کے روز پورے ملک میں 50226 افراد صحتمند ہوئے، جس سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد تقریباً 1 80.14 لاکھ ہوگئی۔ اس دوران فعال معاملات کی تعداد 6557 سے کم ہوکر 4.94 ہوگئی ہے۔ وہیں 44281 نئے معاملے سامنے آنے کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 86.36 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ اس دوران 512 مریضوں کی موت کے ساتھ تعداد اموات بڑھ کر 127571 ہوگئی ہے۔
بھارت میں کورونا جانچ کی کل تعداد 12 کروڑ سے تجاوز - انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ