ETV Bharat / bharat

UP Assembly Election 2022: انتخابات کے پہلے مرحلہ کی تکمیل کے بعد بڑی تبدیلی کے آثار - پہلے مرحلہ کے انتخاب کی تکمیل

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی تکمیل اور گزشتہ برس ہوئے انتخابات اور موجودہ سیاسی سرگرمیوں سمیت مختلف اور اہم موضوعات پر ای ٹی وی بھارت نے سیاسی تجزیہ نگار اور معروف صحافی یوگیش مشرا سے بات کی۔Phase 1 Polling Ends for 58 Assembly Seats in Uttar Pradesh

یوگیش مشرا
یوگیش مشرا
author img

By

Published : Feb 11, 2022, 10:35 AM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد ای ٹی وی بھارت نے سیاسی تجزیہ نگار اور سینئر صحافی یوگیش مشرا سے گزشتہ اور رواں برس ہوئے اسمبلی انتخابات میں پہلے مرحلے کی تکمیل اور سیٹوں کی صورتحال پر بات چیت کی۔ Phase 1 Polling Ends for 58 Assembly Seats in Uttar Pradesh

سیاسی تجزیہ کار یوگیش مشرا نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات کا اگر جائزہ لیا جائے تو 64 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی اور اس ووٹنگ سے یہ صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ موجودہ حکومت کے خلاف ایک بڑی تبدیلی واقع ہوسکتی ہے۔

یوگیش مشرا

انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کے تعلق سے دو۔تین چیزیں واضح ہوجاتی ہیں۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ جتنی زیادہ ووٹنگ ہوتی ہے اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ جمہوریت کے تئیں لوگوں کا اعتماد بڑھتا جارہا ہے۔دوسری چیز یہ ہے کہ لوگ اپنے ووٹوں کی اہمیت اور اس سے پڑنے والے اثرات سے واقف ہیں۔

تیسری بات یہ ہے کہ جب عوام ووٹ نہیں ڈالتی ہے تو اس کے پیچھے دو تین وجوہات پوشیدہ ہوتی ہیں۔ انتظامیہ یا سیاسی جماعتوں کے تئیں عوام میں ناراضگی یا اعتماد میں کمی آرہی ہے اور ایسے ماحول میں عوام کی ناراضگی کھل کر سامنے آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مغربی یوپی کے اضلاع میں پولنگ سے یہ پیغام مل رہا ہے کہ یہاں بڑی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ تبدیلی اپوزیشن کے لیے سود مند ہے ثابت ہوسکتی ہے۔ اور نہ ہی یہ دعوی کیا جاسکتا ہے کہ حکومت کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔لیکن تبدیلی ضرورہوگی۔ کیونکہ پہلے مرحلے میں 60 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:UP First Phase at A Glance: یوپی اسمبلی انتخابات، پہلے مرحلے کی مکمل تفصیلات پر نظر

یوگیش مشرا نے کہا کہ اگر 60 فیصد سے زیادہ لوگ گھروں سے نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں تو یہ اپنے آپ میں اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوتم بدھ نگر، نوئیڈا جیسے مقامات پر ووٹنگ فیصد کم ہوئی ہے۔ کئی بار لوگوں کو قطار میں کھڑے ہو کر ووٹ ڈالنے میں توہین محسوسو کرتے ہیں۔ جب کہ بہت سے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا علم ہی نہیں ہوتا۔ ویسے موجودہ تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اب تبدیلی کے امکانات ہیں۔ لیکن اصل نتائج 10 مارچ کو آنے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.