ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی میں پالی ٹیکنک کورس میں داخلے کے لیے زیادہ فیس کی وصولی

اتر پردیش کے شہر بارہ بنکی میں پرائیویٹ پالی ٹیکنک میں داخلے کے لئے مقررہ فیس کے مقابل زیادہ فیس وصولی کے خلاف ضلع اقلیتی کانگریس نے آواز بلند کی ہے۔ اقلیتی کانگریس کمیٹی کے ایک وفد نے بدھ کو مسئلہ پر ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا اور غیر قانونی فیس وصولی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بارہ بنکی میں پالی ٹیکنک کورس میں داخلے کے لیے زیادہ فیس کی وصولی
بارہ بنکی میں پالی ٹیکنک کورس میں داخلے کے لیے زیادہ فیس کی وصولی
author img

By

Published : Nov 11, 2020, 4:39 PM IST

ضلع اقلیتی کانگریس کمیٹی کے ترجمان حسان واصف نے بتایا کہ پالی ٹیکنک داخلہ امتحان پاس کرنے والے ایسے طلبہ جن کو پرائیویٹ پالی ٹیکنک کالج الاٹ ہوئے ہیں ان سے کاؤنسلنگ کے دوران مقررہ 45 ہزار روپئے فیس کے علاوہ مختلف مد میں فیس طلب کی جارہی ہے۔

بارہ بنکی میں پالی ٹیکنک کورس میں داخلے کے لیے زیادہ فیس کی وصولی

کانگریس ترجمان کا الزام ہے اس طرح پرائیوٹ کالجوں کی جانب سے تقریباً 75 ہزار روپے تک فیس وصول کی جارہی ہے جس کی وجہ سے داخلہ لینے والے طلبہ پریشان ہیں۔ اقلیتی کانگریس نے ضلع مجسٹریٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر جلد کارروائی کی جائے۔ اقلیتی کانگریس نے انتباہ کیا ہے کہ اگر اس مسئلہ کو حل نہیں کیا گیا تو احتجاج شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.