ETV Bharat / bharat

ST Hasan On Baba Ramdev بابا رام دیو کے متنازعہ بیان پر ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا شدید ردعمل - بابا رام دیو کا متناع بیان

مرادآباد کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے بابا رام دیو کے متنازع بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بابا رام دیو کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ بابا رام دیو اسلام کو نہیں جانتے ہیں اور انہوں نے جس طرح سے بیان دیا ہے، یہ مسلمانوں کی توہین ہے۔ انہوں نے اسلام کی توہین کی ہے۔

مرادآباد کے ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا بابا رام دیو پر متنازع بیان

author img

By

Published : Feb 5, 2023, 9:29 PM IST

مرادآباد کے ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا بابا رام دیو پر متنازع بیان پر ردعمل

مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے بابا رام دیو کے متنازع بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بابا رام دیو کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ بتا دیں کہ بابا رام دیو کے مسلمانوں اور اسلام پر دیے گئے متنازعہ بیان کے بعد ان کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ مرادآباد کے ایس پی ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے بابا رام دیو کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی بات کو دہرایا ہے۔

دراصل آج دیوبند کے دارالعلوم نے ملک بھر کے مسلمانوں سے بابا رام دیو کی مصنوعات کے بائکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ جس پر سماجوادی ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے بھی اپنا شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا کہنا ہے کہ بابا رام دیو اسلام کو نہیں جانتے ہیں اور انہوں نے جس طرح سے بیان دیا ہے، یہ مسلمانوں کی توہین ہے۔ انہوں نے اسلام کی توہین کی ہے۔ نماز میں عبادت کی جاتی ہے اور اسلام کے بنیادی رکن میں نماز ہے، زکوٰۃ بھی ہے اور حج بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے۔ بابا رام دیو دوائیں بناتے ہیں۔ گائے، گوبر اور پیشاب بیچتے رہیں تو بہتر ہے پھر انہیں اسلام کی کیا خبر؟ اور جہاں تک دیوبند سے ان کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا تعلق ہے تو مسلمان انہیں نہیں خریدتے، کیونکہ ان میں گائے کا پیشاب ملا ہوا ہوتا ہے۔ اگر دیوبند کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ ہے تو بائیکاٹ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Mufti Zulfiqar Ali on Baba Ramdev بابا رام دیو کے متنازعہ بیان پر امام تنظیم کے ریاستی صدر کا ردِعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.