اترپردیش میں نوئیڈا مہانگر کانگریس کے صدر رام کمار تنور کی قیادت میں پارٹی کا ایک وفد نے سٹی مجسٹریٹ سیکٹر 19 کے ذریعہ گورنر کوایک میمورنڈم روانہ کیا۔ Noida Metropolitan Congress Sends Memorandum To Governor
اس موقع پر نوئیڈا مہا نگر کانگریس کے صدر رام کمار تنور نے کہا کہ ریاست میں (سہارا اور پلس) جیسی پرائیویٹ کمپنیوں نے بھاری منافع کا لالچ دے کر لوگوں کے کروڑوں روپے آر ڈی، ایف ڈی اور دیگر اسکیموں میں جمع کرائے، غریب اور عام لوگوں نے اپنے بہتر مستقبل اور بیٹیوں کی شادی وغیرہ کے لیے اپنی بڑی رقم ان کمپنیوں میں جمع کروائیں، جو طے شدہ مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد بھی نہیں مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کا کوئی ضلع یا علاقہ ایسا نہیں ہے جہاں غریب اور عام طبقے کے لوگوں کا پیسہ پرائیویٹ کمپنی ( سہارا ) میں نہ پھنسا ہوا ہو۔ سرمایہ کار مسلسل چکر لگا رہے ہیں لیکن مایوسی ہاتھ لگتی ہے۔ برانچز میں جانے پر وہاں موجود لوگ یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ پیسے مل جائیں گے، پچھلی حکومتوں نے ان لوگوں کا کوئی خیال نہیں رکھا۔ یہ کمپنیاں ان کی ضرورت پر ان کے پیسے نہیں لوٹا رہی ہیں۔ کمپنی میں تقریباً 12 لاکھ ملازمین کا پیسہ پھنسا ہوا ہے لیکن حکومت کے پاس ایسا کوئی ڈیٹا نہیں ہے کہ یہ جان سکے کہ ریاست میں ان کمپنیوں میں کتنے لوگوں کا پیسہ پھنسا ہوا ہے۔ یہ لوٹ مار ریاست کے لوگوں کے ساتھ ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ تمام طبقات کو ساتھ لے کر کانگریس کو مضبوط کریں گے: رام کمار تنور
اس موقع پر سابق رکن اسمبلی امریش گوتم نے کہا کہ ان کمپنیوں نے عوام کو دھوکہ دیا۔ پلاٹنگ اور ہاؤسنگ اسکیم کے تحت رئیل اسٹیٹ کمپنی میں ریاست کے غریب اور متوسط طبقے کے لوگ جنہوں نے ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے ان کی فہرست بنائی جائے اور ان کی رقم فوری طور پر واپس کی جائے۔
اس موقع پر رام کمار تنور، سابق رکن اسمبلی امریش گوتم ،نائب صدر رضوان چودھری اقلیتی ضلع صدر دانش سیفی، نائب صدر ہریندر شرما، جنرل سکریٹری روبی چوہان، سکریٹری جنرل سونو کھاری، سکریٹری جنرل آر کے آئی، سکریٹری جنرل ایس ایس سسودیا، تنویر احمد، آر این کپور، این سی ورون، ایم ایس دہیا، ایم ایل پرتاپ، سادھوی سمترا، امریندر کور، زبیر خان، ارون، وی ایس چوہان وغیرہ موجود تھے۔