ETV Bharat / bharat

تحریک آزادی کے لیے شہید ہونے والے پہلے اردو صحافی مولوی محمد باقر

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 4:51 PM IST

اردوصحافیوں نے بھارت کی جنگ آزادی میں ناقابل فاموش قربانیاں دی ہیں معصوم مرادآبادی کی ہندی کتاب '1857 کی کرانتی اور اردو پترکاریتا' کے اجراء میں مقررین کا اظہار خیال۔

تحریک آزادی کے لیے شہید ہونے والے پہلےاردو صحافی مولوی محمد باقر

اولین شہید اردو صحافی مولوی محمدباقر بھارت کی آزادی کی جنگ کا جلی عنوان ہیں، جن کی قربانی پر ہمیشہ فخر رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار آج یہاں پریس کلب آف انڈیا میں جنگ آزادی کے اولین شہید صحافی مولوی محمدباقر کے 164 ویں یوم شہادت کے موقع پر سرکردہ صحافیوں نے کیا۔

اس موقع پر سینئر اردو صحافی معصوم مرادآبادی کی اردو صحافت اور جنگ آزادی 1857پر ہندی کتاب کا اجراء عمل میں آیا۔ اس کتاب میں مولوی محمد باقر اور دیگر اردو صحافیوں کی قربانیوں کی ولولہ انگیز داستان بیان کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آج ہی کے دن 1857 میں انگریزوں نے دہلی اردو اخبار کے ایڈیٹر مولوی محمدباقر کو توپ کے دہانے پر رکھ کر شہید کردیا تھا۔

سینئر ہندی صحافی اروند کمار سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ 'ملک کے نامور صحافی معصوم مرادآبادی نے 1857 کے انقلاب میں اردو صحافت کے کردارپر بہترین کتاب لکھ کر بھارت کے مورخین کو نئے سرے سے سوچنے پر مجبور کیا ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے بھارت کے پہلے شہید صحافی مولوی محمدباقر پر خصوصی مواد پیش کیا ہے۔

بی بی سی کے سابق صحافی قربان علی نے کہا کہ 'مولوی محمد باقر نے1857 کی جنگ آزادی میں قلم سے تلوار کا کام لیا اور ان کے 'دہلی اردو اخبار' نے آزادی کے متوالوں میں جوش وخروش پیدا کیا۔ معصوم مرادآبادی کی کتاب اس موضوع پربہترین دستاویز کہی جاسکتی ہے۔

پریس کونسل آف انڈیا کے رکن جے شنکر گپتا نے اس موقع پر کہا کہ 'ہم صحافیوں کے لیے اس سے بڑھ کر اور کیا بات ہوسکتی ہے کہ ایک اردوصحافی نے ملک کے لیے عظیم قربانی دی۔ ہم انھیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ نیوز اینکر اور سینئر صحافی ارملیش نے کہا کہ 'مولوی محمدباقر پہلی جنگ آزادی کے عظیم ہیرو ہیں اور ان پر دیگر زبانوں میں بھی کام ہونا چاہئے۔ معصوم مرادآبادی نے ہندی میں کتاب لکھ کر ہم سب کو راہ دکھائی ہے۔ دہلی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری ایس کے پانڈے نے کہا کہ 'معصوم مرادآبادی کی کتاب انقلاب 1857میں اردو صحافیوں کی قربانیوں کی ولولہ انگیز داستان ہے، جسے بار بار پڑھنے کو جی چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: ہندو دنیا میں سب سے زیادہ روادار کمیونٹی: جاوید اختر

اس موقع پر 'ریڈینس' کے ایڈیٹر اعجاز احمداسلم، 'راشٹریہ سہارا' کے ایڈیٹر اسماعیل ظفر خاں، معروف رضا، اے یو آصف، پریس کلب کے صدر اوما کانت لکھیڑا اور دیگر صحافیوں نے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر دو نوجوان صحافیوں کو مولوی محمدباقر کی یاد میں ایوارڈ بھی دیا گیا۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.