پیلی بھیت: ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت میں ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں مقدمہ درج نہ کرنے پر عدالت میں درخواست دینے والے والدین کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ معاملے میں سمجھوتہ نہ کرنے پر بدمعاشوں نے گھر میں گھس کر متاثرہ کے والدین پر تیزاب پھینک دیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے پیلی بھیت ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس معاملے میں چوکی انچارج لوکیش کمار اور تھانہ صدر تیج پال سنگھ کو ایس پی نے معطل کر دیا تھا۔ Molestation Victim Parents Acid Attacked In Pilibhit
16 سالہ لڑکی کو گاؤں کے رہنے والے راجیش نے بری نیت سے پکڑ لیا۔ لڑکی نے گھر والوں کو اس معاملے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد لڑکی کے والدین انصاف کی درخواست کرنے گجرولا تھانے پہنچ گئے۔ الزام ہے کہ پولیس نے ملزم کے ساتھ ملی بھگت سے معاملہ کو ختم کرنے کی بات کی اور سمجھوتہ کا دباؤ ڈالا۔ پولیس کی عدم کارروائی سے لواحقین پریشان ہو کر انصاف کی درخواست کے لیے عدالت گئے، تو گاؤں کے رہنے والے رام کشن، چھوٹے لال، اجے اور دیگر ملزمان کل رات متاثرہ خاندان کے گھر میں گھس گئے۔
انہوں نے لڑکی کے 42 سالہ والد اور 40 سالہ ماں پر تیزاب پھینک دیا۔ اس حملے کے بعد خاندان کے دیگر افراد دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال لے گئے۔ جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے دونوں کی حالت تشویشناک بتاتے ہوئے ہائر سینٹر ریفر کر دیا۔