ETV Bharat / bharat

NEET 2022 Result محمد ندیم نے 603 نمبرات سے نمایاں کامیابی حاصل کی

نیٹ یوجی(NEET UG 2022) کا نتیجہ جاری کردیا گیا ہے۔ اس امتحان میں ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری سے تعلق رکھنے والے محمد ندیم نے 603 نمبرات سے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔Mohd Nadeem clear neet exam

محمد ندیم نے 603 نمبرات سے نمایاں کامیابی حاصل کی

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 12:53 PM IST

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری کے حاجن قصبہ میں ایک طالب علم محمد ندیم ولد عبدالرحمن ڈار نے نیٹ امتحان میں 603 نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی اس کامیابی پر اہل خانہ اور پورے قصبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حاجن قصبہ کے محمد ندیم نے 603 نمبرات حاصل کر کے نیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر 20 سالہ ندیم نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر کافی خوش ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے اساتذہ، والدین اور رشتہ داروں کے سر باندھا ہے۔ Mohd Nadeem from bandipura got 603 marks in neet exam

مزید پڑھیں:۔ NEET 2022 Result ہریانہ کی تنشکا نے نیٹ امتحان میں اول مقام حاصل کیا

انہوں نے کہا کہ انسان کو ناکامی سے نہیں ڈرنا چاہئے اور مسلسل محنت کرتے رہنا چاہئے، کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہئے اور کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کے لئے بار بار کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے میں نے کئی بار کوشش کی اور کئی بار ناکامی حاصل ہوئی لیکن میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور مسلسل محنت کرتا رہا اور آج اللہ نے مجھے اسکا پھل دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.