ETV Bharat / bharat

موہن بگان: سابق فٹبالر پرنب گنگولی 75 برس کی عمر میں چل بسے - پرنب گنگولی نے 1969 آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کٹ

بھارت کے مشہور اور تاریخی فٹبال کلب موہن بگان کے سابق فٹبالر اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ یافتہ پرنب گنگولی گزشتہ شب چل بسے۔ وہ گزشتہ چند ہفتوں سے بیمار چل رہے تھے۔

موہن بگان: سابق فٹبالر پرنب گنگولی 75 برس کی عمر میں چل بسے

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 11:57 AM IST

موت کے وقت سابق فٹبالر پرنب گنگولی کی عمر 75 برس تھی. وہ گزشتہ کئی دنوں سے بیمار چل رہے تھے. انہیں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ان کی موت کی وجہ اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے. ڈاکٹروں نے بھی اس سلسلے میں واضح طور پر کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا ہے۔

سابق فٹبالر پرنب گنگولی کی موت پر موہن بگان، ایسٹ بنگال اور محمڈن اسپورٹنگ نے اپنے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سابق فٹبالر پرنب گنگولی کو خراج پیش کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ پرنب گنگولی ایک کامیاب فٹبالر کے ساتھ ساتھ ہاکی کے بھی ماہر کھلاڑی تھے۔ وہ موہن بگان اور سی سی ایف سی کی جانب سے ہاکی بھی کھیل چکے ہیں۔ موہن بگان کے یوم تاسیس کے موقع پر پرنب گنگولی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے. اس کے علاوہ انہیں کئی مرتبہ بہترین فٹبالر کے ایوارڈ سے سرفراز کیا جاچکا ہے۔

سابق فٹبالر پرنب گنگولی نے 1969 آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کٹر حریف ایسٹ بنگال کے خلاف یادگار گول بھی کیا تھا۔ آئی ایف اے شیلڈ کے فائنل میں ایسٹ بنگال کے خلاف گول کی وجہ سے پرنب گنگولی راتوں رات مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.