ETV Bharat / bharat

کئی کرکٹر کے ساتھ شامی کی حمایت میں راہل گاندھی کا ٹویٹ - t20 world cup

سچن ٹنڈولکر وریندر سہواگ، وی وی ایس لکشمن سمیت سابق اور موجودہ بھارتی کھلاڑیوں نے بھی شامی کی حمایت کی ہے، جنہیں ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کے خلاف ملک کی کرکٹ ٹیم کی پہلی شکست کے بعد آن لائن نشانہ بنایا گیا۔

mohammed shami we are with you says rahul gandhi
کئی کرکٹر کے ساتھ شامی کی حمایت میں راہل گاندھی کا ٹویٹ
author img

By

Published : Oct 26, 2021, 7:22 AM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتی کرکٹر محمد شامی پر تبصرہ کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ نفرت سے بھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ محمد شامی ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

راہل گاندھی کا ٹویٹ
راہل گاندھی کا ٹویٹ

راہل نے ٹویٹ کیا کہ یہ لوگ نفرت سے بھرے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں کوئی پیار نہیں دیتا۔ انہیں معاف کر دو۔ اس سے قبل کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ کھیل کو کھیل ہی رہنے دیا جانا چاہیے اور اس میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

سچن ٹنڈولکر گاندھی کا ٹویٹ
سچن ٹنڈولکر گاندھی کا ٹویٹ

دوسری جانب سچن ٹنڈولکر وریندر سہواگ، وی وی ایس لکشمن سمیت سابق اور موجودہ بھارتی کھلاڑیوں نے بھی شامی کی حمایت کی ہے۔ جنہیں ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کے خلاف ملک کی کرکٹ ٹیم کی پہلی شکست کے بعد آن لائن نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: T20 World Cup 2021: پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی

بھارت کو اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران شامی بھارت کے سب سے مہنگے گیندباز ثابت ہوئے اور انہوں نے 3.5 اوورز میں 43 رنز دیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.