گوا میں تمام بالغ آبادی کو کووڈ کے ٹیکے کی پہلی خوراک دئے جانے کی حصولیابی کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہیلتھ ورکرز اور ویکسینیشن سے فائدہ اٹھانے والوں کے سے بات کریں گے۔
ریاستی حکومت نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے کئی اقدامات شروع کیے تھے۔ ان میں کمیونٹی سطح پر لوگوں کو متحدکرنا، زمینی سطح پر ویکسین فیسٹیول کا کامیاب انعقاد، کام کی جگہوں پر ویکسینیشن، اولڈ ایج ہومز، معذور افراد جیسے پرائمری گروپس کی ٹارگٹڈ ویکسینیشن شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ایس سی او اجلاس سے وزیراعظم کا خطاب، عالمی امن کے لئے شدت پسندی خطرہ
حکومت نے ویکسین کے حوالے سے لوگوں میں شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے بھی بڑے پیمانے پر کوششیں کیں اور ویکسینیشن کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے گردابی طوفان توکتے کے چیلنج کا بھی ڈٹ کرسامنا کیا۔ اس موقع پر گوا کے وزیر اعلیٰ بھی موجود ہوں گے۔
یو این آئی