وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) نے اتوار کو بتایا کہ مودی منگل کو دوپہر 12 بجے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دریائے فینی کے پل کا افتتاح کریں گے۔ پی ایم او نے بتایا کہ وزیر اعظم اس تقریب کے دوران تریپورہ میں کئی بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 'میتری سیتو' فینی ندی پر بنایا گیا ہے جو تریپورہ اور بنگلہ دیش کی سرحد کے ساتھ بہتا ہے۔
پی ایم او نے بتایا کہ 'فرینڈشپ برج' بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے دو طرفہ اور دوستانہ تعلقات کی علامت ہے۔ پی ایم او کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پل نیشنل ہائی وے اینڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے 133 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ہے۔ اس پل کی لمبائی 1.9 کلومیٹر ہے اور یہ ہندوستان میں سبروم کو بنگلہ دیش کے رام گڑھ سے جوڑتا ہے۔
پی ایم او نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی سبروم میں ایک مربوط چیک پوسٹ کے قیام کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وہ اگرتلہ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت تعمیر کردہ مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح بھی کریں گے۔
یو این آئی