نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی سال 2023-24 کے عام بجٹ سے قبل جمعہ 13 جنوری کو نیتی آیوگ میں ماہرین اقتصادیات اور مختلف شعبوں کے ماہرین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ مودی اس دوران اقتصادی صورتحال اور اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ رواں مالی سال میں اقتصادی ترقی کی شرح سات فیصد رہنے کی توقع ہے۔ اس میٹنگ میں کئی مرکزی وزراء کے بھی شرکت کا امکان ہے۔ PM Modi to hold Pre-Budget meeting with economists
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری 2023 کو پارلیمنٹ میں مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کریں گی۔ طلب میں نرمی کے ساتھ موجودہ مالی سال میں ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح تقریباً سات فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔ نریندر مودی ہر سال بجٹ کی تیاریوں کے دوران نیتی آیوگ میں تبادلہ خیال کرتے رہے ہیں اور اس سال بھی وہ تبادلہ خیال کرنے والے ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم نے ضلع افسران، کمشنرز سے کووڈ روک تھام کی بابت مشورے طلب کیے
یواین آئی