ETV Bharat / bharat

PM Modi US Visit وزیراعظم مودی امریکہ میں ایلون مسک سے بھی ملاقات کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی چار روزہ دورے پر آج امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ اس دوران پی ایم مودی کی 20 اعلیٰ امریکی کمپنیوں کے سی ای او سے ملاقات متوقع ہے۔ جن میں ٹیسلا کے شریک بانی ایلون مسک کا نام بھی شامل ہے۔ ٹویٹر خریدنے کے بعد مودی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک سے پہلی ملاقات کریں گے۔

Modi to meet Elon Musk
وزیراعظم مودی امریکہ میں ایلون مسک سے بھی ملاقات کریں گے
author img

By

Published : Jun 20, 2023, 3:45 PM IST

نئی دہلی: اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم مودی کی 20 اعلیٰ امریکی کمپنیوں کے سی ای او سے ملاقات متوقع ہے۔ ان میں ٹیسلا کے شریک بانی ایلون مسک کا نام بھی شامل ہے۔ پی ایم 21 سے 24 جون تک امریکی دورے ہیں۔ اس سے پہلے سال 2015 میں وزیر اعظم مودی اور ایلون مسک نے ٹیسلا موٹرز فیکٹری کے دورے کے دوران ملاقات کی تھی۔ تاہم، مسک اس وقت ٹوئٹر کے مالک نہیں تھے۔ ایلون مسک کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی آئندہ ملاقات ایسے وقت میں ہونے جا رہی ہے جب ٹیسلا بھارت میں اپنی فیکٹری لگانے کے لیے جگہ تلاش کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کی شام امریکہ پہنچیں گے۔ وہ 21 سے 24 جون تک چار روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہوئے ہیں۔ دورے سے پہلے پی ایم مودی نے کہا کہ ان کے دورے سے امریکہ کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ یہ ایک انتہائی اہم وقت پر آیا ہے جب دنیا کو جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مودی آج نیویارک پہنچنے کے بعد مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دو درجن سے زیادہ لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔ ان میں نوبل انعام یافتہ، ماہرین اقتصادیات، فنکار، سائنسدان، سکالرز، کاروباری شخصیات سمیت ماہرین تعلیم اور صحت کے شعبے کے ماہرین شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ان رہنماؤں سے بات چیت کا مقصد امریکا میں ہونے والی پیش رفت کو سمجھنا اور ممکنہ تعاون کی کوشش کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی وائٹ ہاؤس میں صدر بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے دوران امریکہ کے ساتھ ہندوستان کے تجارتی تعلقات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ پی ایم مودی 22 جون کو امریکی کانگریس کی مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ امریکہ جغرافیائی سیاسی چیلنجوں کے تناظر میں کافی اہم سمجھا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.