نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سیدھا سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ بتائیں کہ اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں 20 ہزارکروڑ روپے کس کے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے ٹویٹ کیا، 'نریندر مودی جی، اڈانی کی شیل کمپنیوں میں 20000 کروڑ روپے کس کے ہیں۔ للت مودی، نیرو مودی، میہول چوکسی، وجے مالیا، جتن مہتا وغیرہ کیا آپ کے 'بدعنوان بھگاؤمہم' کے ممبر ہیں۔ کیا آپ اس اتحاد کےکوآرڈینیٹر ہیں؟ خودکو بدعنوانی کے خلاف بتا کرامیج بنانا بند کریں۔
انہوں نے کہا، 'پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں، کرناٹک میں آپ کی حکومت پر 40 فیصد کمیشن کا الزام کیوں ہے۔ آپ میگھالیہ کی نمبر ایک کرپٹ حکومت میں کیوں شامل ہیں؟ راجستھان میں سنجیونی کوآپریٹو گھوٹالہ، مدھیہ پردیش کا پوشن گھپلہ یا چھتیس گڑھ میں نان گھوٹالہ میں کیا بی جے پی لیڈرملوث نہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے بدعنوانی کے معاملے میں کارروائی کے حوالے سے بی جے پی اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا، ’’اپوزیشن کے 95 فیصد لیڈروں پر اے ای ڈی اور بی جے پی میں شامل لیڈرواشنگ مشین سے دھل کر صاف۔ 56 انچ کا سینہ ہے تو جے پی سی بیٹھایئے اور 9 برسوں میں پہلی بارسرعام اوپن پریس کانفرنس کیجئے۔ ہاں۔ ان کو جواب دیجئے گا جو یہ نا پوچھے کہ: آپ آم کیسے کھاتے ہیں یا آپ تھکتے کیوں نہیں۔
Kharge On Adani مودی بتائیں، اڈانی کی کمپنیوں میں 20 ہزار کروڑ روپے کہاں سے آئے: کھڑگے
کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بدعنوانی کے معاملے میں کارروائی کے حوالے سے بی جے پی اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کا الزام لگایا ہے۔