وزیر اعظم نریندر مودی اور پرتگال کے وزیر اعظم انتونیو لوئس سانتوس دا کوسٹا نے منگل کو فون پر بات چیت کی اور مئی میں ہونے والے پہلے 'انڈیا ای یو لیڈرس اجلاس' کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
وزیر اعظم دفتر کے ذریعہ بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک میں کووڈ-19 سے متعلق صورتحال پر بھی بات کی اور اس وبا کو ختم کرنے کے لیے ویکسین کی جلد اور منصفانہ تقسیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
وزیر اعظم دفتر کے ذریعہ جاری پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے دا کوسٹا کو بھارت کی ویکسینیشن مہم اور 70 سے زائد ممالک کو بھارت کے ذریعہ دی جارہی مدد کی جانکاری دی۔