نئی دہلی، کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بیرون ملک ہندوستانیوں کی عزت کو ٹھیس نہیں پہنچائی، بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایسا خود کیا ہے جس کے لئے انہیں ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔ ملک ارجن کھڑگے نے جمعہ کو یہاں کہا کہ نریندر مودی نے امریکہ، جنوبی کوریا اور کئی دوسرے ممالک کے دوروں کے دوران ہندوستانیوں کی توہین کی ہے، اس لئے مودی کو ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک کا وقار بلند کیا ہے، اس لیے راہل گاندھی کے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
کانگریس صدر نے کہا کہ مودی خود 6-7 ممالک میں گئے ہیں اور غیر ملکی سرزمین پر کہا ہے کہ 'ہندوستان کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے کیا گناہ کیا کہ ہم ہندوستان میں پیدا ہوئے ‘‘ بیرون ملک جاکر ایسا کہنے والا شخص ہمیں غدار کہہ رہا ہے۔ مودی نے ہندوستان کے شہریوں کی توہین کی ہے، اس لئے آپ کو معافی مانگنی چاہئے۔ راہل گاندھی کے بارے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے صدر جے پی نڈا کے ریمارکس کی سخت مذمت کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ جے پی نڈا نے جو کچھ کہا ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ مودی جی نے چین، امریکہ اور جنوبی کوریا جا کر ہندوستان کے شہریوں کی توہین کی ہے۔ نریندرمودی کو اس کے لئے معافی مانگنی چاہئے۔ ہمارے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔"
ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ کانگریس نے آزادی کی جنگ لڑی ہے جبکہ بی جے پی کا اس میں کوئی رول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جدوجہد آزادی میں ایک ذرہ بھر بھی اپنا حصہ نہیں ڈالا وہی اصل غدار ہیں۔ انہوں نے کہا خطرناک حد تک بے روزگاری، کمر توڑ مہنگائی اور 'بیسٹ فرینڈ' کے گھوٹالے کو چھپانے کے لیے بی جے پی یہ سب کر رہی ہے، تاکہ ان سے عوام کی توجہ ہٹائی جاسکے۔ راہل گاندھی کو سچا محب وطن قرار دیتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا 'جو شخص جمہوریت کی بات کرتا ہے اور ملک کی خستہ حالی پر تشویش ظاہر کرتا ہے، وہ غدار نہیں ہو سکتا۔ وہ ایک سچا محب وطن ہے۔ اگر راہل گاندھی کو پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع ملا تو ہم بی جے پی کے ان الزامات کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
مزید پڑھیں:Mallikarjun Kharge On Adani پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کی میٹنگ
No Question Of Apology مودی کو معافی مانگنی چاہئے راہل کو نہیں، کھڑگے
ملک ارجن کھڑگے نے جمعہ کو کہا کہ نریندر مودی نے امریکہ، جنوبی کوریا اور کئی دوسرے ممالک کے دوروں کے دوران ہندوستانیوں کی توہین کی ہے، اس لئے مودی کو ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک کا وقار بلند کیا ہے۔