ETV Bharat / bharat

Pakistan on Modi Shahbaz Meet ایس سی او میں مودی شہباز کی ملاقات کا امکان نہیں - ایس سی او میں مودی شہباز کی ملاقات

ازبکستان کے سمرقند میں 15 اور 16 ستمبر کو ہونے والی ایس سی او چوٹی کانفرنس کے دوران پی ایم مودی اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات کا امکان نہیں ہے۔ Modi Shahbaz meet is not possible in SCO

ایس سی او میں مودی شہباز کی ملاقات کا امکان نہیں

author img

By

Published : Sep 14, 2022, 11:23 AM IST

اسلام آباد: ازبکستان کے سمرقند میں 15 اور 16 ستمبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) چوٹی کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کے درمیان ملاقات کا امکان نہیں ہے۔ ہمسایوں کے درمیان ایس سی اومیں ایک الگ میٹنگ کے سوال کاجواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ڈان کو بتایا، ’’بھارتی وزیراعظم کے ساتھ کسی بھی میٹنگ کا تصور نہیں کیا گیا ہے۔" Modi Shahbaz meet is not possible in SCO

ڈان اخبار کے رابطہ کرنے پر ایک اہلکار نے کہا کہ اگرچہ دونوں کے درمیان مختصر خیرسگالی پر مبنی ملاقات ممکن ہے لیکن وہ بات چیت نہیں کریں گے۔ عہدیدار نے کہا کہ کسی بھی فریق نے ملاقات کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: SCO summit in Samarkand نریندر مودی کی چینی صدر اور پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات متوقع

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ مسٹر شریف ایس سی او کی کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ (سی ایچ ایس) کے 22ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ 2001 میں قائم جنوبی اور وسطی ایشیا میں پھیلی ہوئی ایک بڑی بین علاقائی تنظیم ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.