نئی دہلی، کورونا وبا سے باہر آنے کے بعد روزانہ چار لاکھ سے زیادہ مسافروں کو پرواز کی سہولیات فراہم کرنے پروزیر اعظم نریندر مودی نے شہری ہوابازی کے شعبے کی تعریف کی ہے۔
منگل کو وزیر اعظم نے کہا کہ سول ایوی ایشن سیکٹر نے نہ صرف چار لاکھ کا ہندسہ عبور کیا ہے بلکہ کورونا وبا سے پہلے کے مقابلے زیادہ مسافروں کو پروازکی سہولت مہیاکرائی ہے، جوقابل تعریف ہے۔PM lauds Indian civil aviation for highest ever numbers of passengers since pre Covid 19 era
مسٹرمودی نے کہا کہ ملک بھر میں رابطوں کومزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوزکی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ زندگی کو مزید آسان بنانے اور معاشی ترقی کے لیے بھی اہم ہے۔
شہری ہوابازی کے وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا کے ایک ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، "یہ ایک شاندار اشارہ ہے۔ ہماری توجہ پورے ہندوستان میں کنیکٹوٹی کو مزید بہتربنانے کے ساتھ ساتھ زندگی کو زیادہ آسان بنانے پر ہے اور یہ اقتصادی ترقی کے لیے بھی اہم ہے۔
مزید پڑھیں:PM Modi to Visits Gujarat وزیر اعظم مودی مہسانہ میں 2890 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے
یواین آئی