وزیراعظم نریندر مودی نے گرو گووند سنگھ جی کے پرکاش پرو پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مودی نے گرو گووند سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا وزیراعظم مودی نے بدھ کو ٹویٹ کیا کہ ’’میں گرو گووند سنگھ جی کے پرکاش پرو کے موقع پر انہیں سلام کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنی مکمل زندگی انصاف اور متحد سماج بنانے کےلئے مختص کی۔ وہ اپنے اصولوں پر عمل کرنے میں پختہ عزم تھے۔ ہم ان کی ہمت اور قربانی کو بھی یاد کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ گورو جی کا مجھ پر ایک خاص کرم ہے کہ ہماری حکومت کے دور میں گرو گوبند سنگھ جی کا 350 واں پرکاش پرب ہوا۔ مجھے پٹنہ میں ہونے والی عظیم الشان تقریبات کی یاد آ رہی ہے، جہاں مجھے جا کر اپنی عقیدت کا اظہار کرنے کا موقع بھی ملا۔''