تین روزہ 56ویں ڈائرکٹر جنرلس/انسپکٹر جنرلس آف پولیس سمیلن کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے اتوار کو کہا کہ ڈرون تکنیک کا استعمال لوگوں کے فائدے کے لئے کیا جانا چاہئے، انہوں نے 2014 میں نافذ کئے گئے اسمارٹ پولیسنگ کی مستقل جائزے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس میں لگاتار تبدیلی اور اسے ادارہ جاتی کرنے کی ہدایت دی۔
پولیس کے روزمرہ کے مسائل کے حل کے لئے انہیں اعلی تکنیکی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو جوڑنے کے لئے کہا کہ تاکہ ہیکاتھان کے ذریعہ سے تکنیکی حل ڈھونڈھ سکیں۔ وزیر اعظم نے سبھی پولیس متعلقہ واقعات کا تجزیہ اور سیکھنے کے اس عمل کو ادارہ جاتی کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے سمیلن کو ہائیبرڈ خاکہ میں کروانے کی خوب تعریف کی اور کہا کہ اس سے مختلف سطح کے افسران کے درمیان اطلاعات کی ترسیل کا راستہ ہمورا ہوا ہے۔
انہوں نے وزیر داخلہ کی قیادت میں ایک اعلی سطحی پولیس تکنیک کمیشن تشکیل کرنے کے لئے کہا تاکہ مستقل کی تکنیک کو پولیس کی ضروریات کے مطابق ڈھالا جاسکے۔ عام لوگوں کی زندگی میں تکنیک کی اہمیت کو واضح کرنے کے لئے وزیر اعظم نے کوون، جیم اور یو پی آئی کے مثال دی۔ انہوں نے کووڈ وبا کے بعد پولیس کے رویہ میں عوام کے تئیں آئے مثبت تبدیلی کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں:۔ PM Modi: پی ایم مودی کی مہوبہ آمد، آبپاشی پروجیکٹوں کا کیا افتتاح
سمیلن میں مختلف ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام ریاستوں اور سی اے پی ایف/سی پی او کے 62ڈائرکٹر جنرل، انسپکٹر جنرلس نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ 400سے زیادہ سینئر افسران نے پورے ملک میں موجود انٹیلی جنس بیورو کے دفاتر سے ورچولی اس میں شرکت کی۔
سمیلن سے قبل جیل اصلاحات، عسکریت پسندی، بائیں بازو کی انتہا پسندی ، سائبر کرائم ،نارکوٹکس ٹریفکنگ، این جی او کی بیرونی فنڈنگ، ڈرون متعلق مسائل، سرحدی گاؤ ں کی ترقی وغیرہ جیسے نیشنل سیکورٹی سے متعلق اہم موضوعات کے مختلف پہلؤں پر تبادلہ خیال کے لئے ڈائرکٹر جنرلس آف پولیس کے متعدد کور گروپ تشکیل دئیے گئے تھے۔
مودی نے انٹیلی جنس بیور کے ملازمین کو نمایاں خدمت کے لئے صدر جمہوریہ پولیس میڈل سے نوازہ، پہلی بار وزیر اعظم کی ہدایت پر متعدد ریاستوں کے آئی پی ایس افسران نے سیکورٹی مسائل پر اپنی تحریریں پیش کی جس سے اس سمیلن کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
اس سے قبل 19نومبر کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس سمیلن کا افتتاح کیا تھا۔ جہاں انہوں نے ملک کے تین سر فہرست پولیس تھانوں کو ٹرافی دے کر اعزاز سے نوازہ تھا۔ وزیر داخلہ سبھی میٹنگوں میں موجود رہے اور اپنے قیمتی مشوروں سے نوازہ۔
وزیراعظم کے تین روزہ دورے کا آغاز جمعہ کو بندیل کھنڈ کے ضلع مہوبہ سے ہوا تھا۔ مہوبہ میں انہوں نے متعدد ترقیاتی پرجکٹوں کا افتتاح کیا تھا۔وہ جمعہ کی رات لکھنؤ آگئے تھے اور اگلے دن یعنی ہفتہ کو ڈی جی پی کانفرنس میں شریک ہوئے تھے۔ آج ڈی جی پی کانفرنس کے اختتام کے بعد وہ دہلی لوٹیں گے۔
یواین آئی)