ETV Bharat / bharat

کھلونا میلہ خود کفیل بھارت کی سمت میں بڑا قدم: مودی - کھلونا میلہ کا ورچوئل افتتاح

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ملک کی کھلونا صنعت میں بہت بڑی طاقت پوشیدہ ہے۔ کھلونا صنعت کو فروغ دے کر اپنی شناخت قائم کرنے اور خود کفیل بھارت مہم میں بڑا تعاون دینا ضروری ہے۔

modi today inaugurate the first virtual toy fair
وزیراعظم مودی نے پہلے کھلونا میلہ کا ورچوئل افتتاح کیا
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 5:27 PM IST

وزیراعظم مودی نے پہلے کھلونا میلہ کا ورچوئل افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے کہا ’’ آپ سبھی سے بات کرکے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں کھلونا صنعت میں کتنی بڑی طاقت چھپی ہوئی ہے۔ اس طاقت میں اضافہ کرنا، اس کی پہچان قائم کرنا، خود کفیل بھارت مہم کا بہت بڑا حصہ ہے۔

وزیراعظم مودی نے پہلے کھلونا میلہ کا ورچوئل افتتاح کیا

انہوں نے کہا کہ یہ کھلونا میلہ صرف ایک کاروباری یا معاشی پروگرام ہی نہیں ہے، یہ ملک کی صدیوں پرانی کھیل اور خوشی کی ثقافت کو مضبوط کرنے کی ایک کڑی ہے۔

میلے میں کاریگروں اور اسکولوں سے لے کر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ ساتھ 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ایک ہزار سے زائد افراد اپنی نمائش لگا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ’’آپ سبھی کے لیے یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہونے جارہا ہے جہاں آپ کھلونوں کے ڈیزائن، جدت طرازی، ٹکنالوجی سے لے کر مارکیٹنگ پیکجنگ تک بحث ومباحثہ کریں گے اور اپنے تجربات شیئر بھی کریں گے۔

ٹاپ فیئر 2021 میں آپ کے پاس بھارت میں آن لائن گیمنگ انڈسٹری اور ای سپورٹ انڈسٹری کے ایکو سسٹم کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔

وزیر اعظم نے کہا "کھلونوں کے میدان میں بھارت میں روایت بھی ہے اور ٹکنالوجی بھی ہے، بھارت کے پاس کانسیپٹ بھی ہے اور کمپینٹینس بھی ہے، ہم دنیا کو ایکو فرینڈلی کھلونوں کی جانب واپس لے کر جاسکتے ہیں۔

ہمارے سافٹ ویئر انجینئر کمپیوٹر گیمز کے ذریعہ بھارت کی کہانیوں کو بھارت کی جو بنیادی اقدار ہیں ان کہانیوں کو دنیا تک پہنچا سکتے ہیں، لیکن اس سب کے باوجود 100 بلین ڈالر کے عالمی کھلونا بازار میں آج ہماری حصہ داری بہت ہی کم ہے، ملک میں 85 فیصد کھلونے بیرون ملک سے آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.