ETV Bharat / bharat

CP Joshi on BJP Government مودی حکومت نے غریبوں کا خیال رکھا ہے، جوشی - دیہی غریبوں کے مفادات کی فکر

بی جے پی رہنما چندر پرکاش جوشی نے کہا کہ مودی حکومت دیہی غریبوں کے مفادات کی فکر کرتے ہوئے بہت سی اسکیمیں نافذ کی ہیں، جس سے ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔

مودی حکومت نے غریبوں کا خیال رکھا ہے، جوشی

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 6:13 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا میں تین دنوں کےتعطل کے بعد منگل کو ہونے والی کارروائی میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پربحث شروع ہوئی۔ اس کا افتتاح کرتے ہوئے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے چندر پرکاش جوشی نے کہا کہ مودی حکومت دیہی غریبوں کے مفادات کی فکر کرتے ہوئے بہت سی اسکیمیں نافذ کی ہیں، جس سے ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔

اس سے قبل جب ایوان کی کارروائی 11 بجے شروع ہوئی تو اپوزیشن کی طرف سے اڈانی گروپ کے بارے میں ایک امریکی بروکر کمپنی کی رپورٹ پر بحث کرنے کے مطالبے پر ہنگامہ ہوا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ شکریہ کی تحریک پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے جوشی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی غریبوں کو گنیش سمجھ کر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے پورے ملک میں خوشحالی آرہی ہے۔ کسانوں کے لیے بہت سی اسکیمیں لا کر مودی حکومت نے پسماندہ اور غریب لوگوں کے لیے ترقی کے دروازے کھول دیے ہیں۔ مودی کی اسکیموں کی وجہ سے ملک میں رابطے کی سہولیات کو وسعت اور مضبوط کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی سہولت مل رہی ہے۔ سڑک، ریلوے اور فضائی راستے سے دور دراز کے علاقوں کو جوڑا جا رہا ہے۔ ملک میں سفری سہولیات میں اضافے کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں بھی ترقیاتی کام تیز رفتاری سے ہونے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi on Agniveer Scheme اگنی ویر آر ایس ایس کا آئیڈیا ہے، اجت ڈوبھال اسے نوجوانوں پر تھوپ رہے ہیں، راہل گاندھی

انہوں نے کہا کہ سب کی صحت کو ذہن میں رکھتے ہوئے مودی حکومت ملک میں نئے میڈیکل کالج اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کھولنے کے ساتھ آیوشمان یوجنا لائی ہے جس سے غریبوں کا علاج بڑے اسپتالوں میں ممکن ہوا ہے۔ جن اوشدھی ادویات کی دکانیں کھلنے سے لوگوں کا دوائیوں پر خرچ کم ہو رہا ہے۔ مودی حکومت نے غریبوں کو گھر، نل سے جل یوجنا کے تحت ، پینے کا پانی اور بیت الخلاء بنا کر ان کےمعیار زندگی کو بہتر کیا ہے۔ بجلی اور گھریلو گیس کنکشن کی سہولت سے غریب بھی اپنے گھروں میں تمام سہولیات حاصل کرنے کے قابل ہیں۔ جوشی نے کہا کہ ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اب یہ دنیا کی پانچ بڑی معیشتوں میں شامل ہو گئی ہے۔ ہندوستان کوغلام بنانے والے ملک برطانیہ سے بھی ہندوستان کی معیشت بڑی ہو گئی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.