نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر قومی سلامتی کے ساتھ کھلواڑکرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نہ تو فوجیوں کا احترام کرپارہی ہے اور نہ ہی فوج میں بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں کو عزت دے رہی ہے۔Congress Slams Modi Govt
کانگریس لیڈروں نے فوجیوں کے لیے مودی حکومت کی پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سرحدی دراندازی کے بارے میں سچ نہیں بول رہی ہے اور شہیدوں کی قربانیوں کو فراموش کر رہی ہے۔ فوج میں بھرتی کے خواہشمند نوجوان حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
راہل گاندھی نے کہا، ’نہ کوئی داخل ہواہے کے جھوٹ سے وزیر اعظم نے کرنل سنتوش بابو جیسے بہادروں کی قربانی کورائیگاں کردیا، لیکن ہندوستان اپنے شہیدوں کو فراموش نہیں کیاہے اور نہ ہی بی جے پی کی دھوکہ دہی کو بھولا ہے۔
کھڑگے نے کہا، مسلح افواج اور سی اے پی ایف میں 2 لاکھ سے زیادہ آسامیاں ہیں۔ اگنی پتھ اسکیم کے تحت 35 لاکھ نوجوانوں نے 40 ہزار آسامیوں کے لیے درخواست دی تھی۔ ہندوستان کے ایک نوجوان بیٹے کو بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی کرتے ہوئے دیکھ کر پریشان ہوں۔ بی جے پی حکومت کی پالیسیاں نوجوانوں کے مستقبل اور ہماری قومی سلامتی کو برباد کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جمعہ کو نہیں نکلی
یواین آئی