ETV Bharat / bharat

بہار انتخابات: مودی نے بہار کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا - بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج

بہار کے انتخابات میں این ڈی اے کو اکثریت حاصل ہوئی ہے، اسی کے پیش نظر وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا ہے اور بہار کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے، امت شاہ اور جے پی نڈا نے بھی جیت پر این ڈی اے کو مبارکباد پیش کی ہے اور بی جے پی کارکنان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

بہار: انتخابات: مودی نے بہار کی عوام کا شکریہ ادا کیا

author img

By

Published : Nov 11, 2020, 7:29 AM IST

بہار کے انتخابی نتائج آنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ بہار کے عوام کی وجہ سے ایک بار پھر جمہوریت جیت گئی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے بہار کے عوام کو مبارکباد دی ہے، انہوں نے ٹویٹ پیغام میں بہار کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 'بہار میں بہار کے عوام کے فیصلے سے جمہوریت نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کی ہے، اس کے ساتھ ہی این ڈی اے کے کارکنان نے جس عزم اور لگن کے ساتھ کام کیا ہے، وہ عمدہ کارکردگی کے مترادف ہے، میں کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور بہار کے عوام سے دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔'

انتخابات کے نتائج دیکھ کر مودی نے یکے بعد دیگرے دو ٹویٹز کیے، وہ اپنے دوسرے ٹویٹ میں لکھتے ہیں 'بہار نے دنیا کو جمہوریت کا پہلا سبق پڑھایا ہے۔ آج بہار نے ایک بار پھر دنیا کو بتایا ہے کہ کس طرح جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔ غریب، استحصال شدہ افراد اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھی ووٹ دیا ہے اور آج انہوں نے ترقی کے لیے فیصلہ کن اکثریت بھی دی ہے۔'

مودی کا ٹویٹ
مودی کا ٹویٹ

دوسرے ٹویٹ میں وہ لکھتے ہیں کہ 'بہار کے ہر ووٹر نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ خواہش مند ہیں اور اس کی ترجیح صرف اور صرف ترقی ہے، بہار میں 15 سال گزر نے کے بعد بھی این ڈی اے کی گڈ گورننس کی وجہ سے ایک بار پھر یہ پتہ چلتا ہے کہ بہار کے خواب اور توقعات کیا ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.