ETV Bharat / bharat

Arunachal And Mizoram Foundation Day: مودی نے اروناچل اور میزورم کے لوگوں کو یوم تاسیس پر مبارکباد دی

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 12:12 PM IST

اروناچل پردیش اور میزورم کو 20 فروری 1987 کو یونین ٹیریٹری کو تبدیل کرکے ریاست کا درجہ دیا گیا۔ اروناچل پردیش کو متحرک اور حب الوطنی کا مترادف قراردیتے ہوئے وایر اعظم مودی نے کئی شعبوں میں ملک کی ترقی میں تعاون کرنے کے لیے ریاست کے لوگوں کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ "میں دعا کرتا ہوں کہ اروناچل پردیش آنے والے برسوں میں ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچے۔ Modi Congratulated The People Of Arunachal And Mizoram

مودی نے اروناچل اورمیزورم کے لوگوں کو یوم تاسیس پرمبارکباد دی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اروناچل پردیش اور میزورم کے 37 ویں یوم تاسیس پر لوگوں کونیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔ اروناچل پردیش اور میزورم کو 20 فروری 1987 کو یونین ٹیریٹری کو تبدیل کرکے ریاست کا درجہ دیا گیا۔ اروناچل پردیش کو متحرک اور حب الوطنی کا مترادف قراردیتے ہوئے وایر اعظم مودی نے کئی شعبوں میں ملک کی ترقی میں تعاون کرنے کے لیے ریاست کے لوگوں کی ستائش کی۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ "میں دعا کرتا ہوں کہ اروناچل پردیش آنے والے برسوں میں ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچے۔"

مزید پڑھیں:Chhatrapati Shivaji Maharaj Jayanti چھترپتی شیواجی کی زندگی ایک نظریہ اور تحریک، امت شاہ

میزورم کے لوگوں کونیک خواہشات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میزورم اپنی قدرتی خوبصورتی، محنتی لوگوں اور بہترین میزو ثقافت کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ میزورم کے لوگوں کی خواہشات آنے والے وقت میں پوری ہوتی رہیں۔ دریں اثنا، صدرجمہوریہ دروپدی مرمو پیر کو اروناچل پردیش میں 37ویں یوم ریاست کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔ وہ ریاستی حکومت کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد کیے جانے والے استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گی۔ایک سرکاری بیان کے مطابق، صدر منگل کو ایٹا نگر میں اروناچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.