ETV Bharat / bharat

مکیش امبانی معاملہ: تہاڑ جیل سے موبائل برآمد - etv bharat urdu

جیش الہند گروپ نے اس دھماکہ خیز مواد کو کار میں رکھنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس پورے معاملے کی تحقیقات ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کر رہی ہے۔

mobile seized from tihar jail
mobile seized from tihar jail
author img

By

Published : Mar 12, 2021, 10:50 AM IST

مکیش امبانی کے گھر کے باہر دھماکہ خیز مادہ برآمد ہونے کے معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ اسپیشل سیل کے ان پٹ پر تہاڑ جیل کے اندر سے ایک مشکوک موبائل برآمد ہوا ہے۔ یہ وہی موبائل ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے ٹیلی گرام ایپ بنایا گیا تھا۔ جہاں سے یہ موبائل برآمد کیا گیا ہے وہاں سزا یافتہ شدت پسند بند ہے۔ اسپیشل سیل اب اس پورے معاملے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

کچھ دن قبل صنعت کار مکیش امبانی کے گھر کے باہر ایک کار میں دھماکہ خیز مادہ برآمد ہوا تھا۔ جیش الہند گروپ نے اس دھماکہ خیز مواد کو کار میں رکھنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس پورے معاملے کی تحقیقات ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کررہی ہے۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ دھماکہ خیز مادہ رکھنے کی ذمہ داری قبول کرنے والے جس گروپ سے میسج کیا گیا ہے، اسے بنانے کا کام تہاڑ جیل میں موجود ایک موبائل نمبر سے ہوا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے پورے معاملے کی جانکاری دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کو دی تھی تاکہ وہ اس معاملے میں مزید تفتیش کر سکے اور اسپیشل سیل یہ پتہ لگا سکے کہ اس پوری سازش کے پیچھے کون لوگ شامل ہیں۔

تہاڑ سے موبائل فون برآمد

اسپیشل سیل کے ڈی سی پی پرمود کشواہا کے مطابق تکنیکی نگرانی کی مدد سے ان کی ٹیم نے تہاڑ جیل کو موبائل کے بارے میں کچھ ان پٹ دیا۔ اس کی مدد سے انہوں نے سرچ آپریشن کیا اور ایک موبائل برآمد کر لیا۔ جہاں سے یہ موبائل برآمد ہوا ہے، وہاں سزا یافتہ کچھ شدت پسند بند ہیں۔

اسپیشل سیل کے مطابق دھماکہ خیز مواد رکھنے کی ذمہ داری اسی موبائل کے ٹیلیگرام ایپ سے کی گئی تھی۔ یہ موبائل جلد ہی تہاڑ جیل سے ان کے حوالے کیا جائے گا، جس کے بعد موبائل کی فارنسک جانچ کی جائے گی، اس سے بہت اہم معلومات سامنے آئیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.